ایک مرتبہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے سامنے آیا اور کہا یا رسول اللہؐ! مجھے وہ چیز بتائیے جو مجھے جنت کے قریب کر دے اور وہ چیز جو مجھے آگ سے دور کر دے۔ اس کے جواب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’تم اللہ کی عبادت کرو، کسی کو اس کا شریک نہ بناؤ اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو اور صلہ رحمی کرو۔ اگر اس نے اس کو مضبوطی سے پکڑے رکھا تو جنت میں داخل ہو گا۔‘‘
(صحیح مسلم کتاب الایمان)