• 20 اپریل, 2024

ایک احمدی پروفیسر ڈاکٹر سید بشارت احمد کے لیے ایک اعزاز

اس قدر مجھ پر ہوئیں تیری عنایات و کرم
جن کا مشکل ہے کہ تا روزِ قیامت ہو شمار

مکرم ڈاکٹر سید بشارت احمد شاہ صاحب کو دنیا کی سب سے قدیم اور سب سے بڑی امریکن بین الاقوامی اوربین الضابطہ سائنسی سوسائٹی، سگما ذی۔ دی سائنٹفک ریسرچ آنر سوسائٹی کی طرف سے اس کے مستقل رکن کے طور پر نامزد کیے جانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ یہ سائنٹفک ریسرچ آنر سوسائٹی سال 1886ء میں کارنیل یونیورسٹی USA میں قائم ہوئی ہے۔

آپ کی قابل ذکر علمی کامیابیوں اور اپنے شعبہ سے متعلق علم و تحقیق میں قابل ِقدر اور نمایاں اضافہ کرنے کے اعتراف میں، یہ ہماری خوشی ہے کہ آپ کو سگما Xi، The Scientific Research Honor Society میں مکمل رکنیت کے لیے نامزد کیا گیا اور اس سائنسی تنظیم کی اعلیٰ سطحی رکنیت سے نوازا گیا۔ دنیا کے سب سے بڑے بین الضابطہ سائنسی معاشرے کے طور پر سگما زی سوسائٹی سائنسدانوں اورمحققین کو ان اقدار کے لیے تسلیم کرتی ہے جن میں 200 سے زیادہ نوبل انعام یافتہ بھی شامل ہیں۔ سب ایک ہی مشن کے تحت اکٹھے ہو رہے ہیں کہ:
ریسرچ انٹرپرائز کی صحت کو بڑھانے کے لیے، سائنس اور انجینئرنگ میں سالمیت اور باہمی تعاون کو فروغ دینا اور انسانی حالت کو بہتر بنانے کے مقصد سے سائنس کے بارے میں عوام کی سمجھ کو فروغ دینا۔

سگما Xi میں خوش آمدید! اب آپ ایک عالمی برادری کا حصہ ہیں جو سوسائٹی کے مشن کے لیے پرعزم ہے۔ سگما Xi میں رکنیت آپ کو ریسرچ کمیونٹی میں ایک غیر معمولی شراکت دار کے طور پر ممتاز کرتی ہے اور آپ کے کیریئر کو سپورٹ کرنے کے بے شمار مواقع فراہم کرتی ہے۔ یہ الفاظ نامزدگی کی تحریر میں درج ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر سید بشارت احمد صاحب طویل عرصہ جرمنی کے کولون ریجن کے امیر بھی رہ چکے ہیں۔ آپ نے 31 سے زائد بین الاقوامی سائنسی اور شہری تنظیموں کے تاحیات رکن ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔ آپ جرمنی میں مقیم ہیں اور آسٹریا میں ایک گلوبل ڈچ کمپنی کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں سینیئر کارپوریٹ سائنٹسٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ جرمنی کے عدالتی نظام میں اعزازی جج کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔اپنی پیشہ ورانہ قابلیت کے علاوہ آپ آرٹس، سائنس اور لاء گریجویٹ بھی ہیں۔ ڈاکٹر سید بشارت نامور غیر ملکی یونیورسٹیوں سے دو پی ایچ ڈی اور جرمنی سے پوسٹ ڈاکٹریٹ کے علاوہ مختلف اعزازات حاصل کرنے والے واحد کشمیری بھی ہیں۔

آپ حضرت سید سیف اﷲ شاہ صاحبؓ صحابی حضرت مسیح موعودؑ کے پوتے ہیں۔آپ کے والد مرحوم مکرم سید محمد شاہ صاحب سیفی ؔ مستجاب الدعوات بزرگ اور کشمیر کی ایک معزز اور معروف علمی شخصیت تھے۔ دعا کی درخواست ہے اﷲ تعالیٰ اس اعزاز کومکرم ڈاکٹر صاحب، ان کے خاندان اورسلسلہ احمدیہ کے لئے ہر لحاظ سے مبارک اور باعث برکت بنائے اور مزید اعزازات کا پیش خیمہ بنائےنیز آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں کا وارث بنائے۔آمین

(مرسلہ: کولمبس خان۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 فروری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی