• 19 اپریل, 2024

تیر اجب ذکر کرتے ہیں

(پیارے آقا کی یاد میں)

میرےمولا صدائیں سن تو اپنے ان فقیروں کی
کہ اس کی اک جھلک کی خواہشیں ہم پیش کرتے ہیں

ہو اشکوں کی جھڑی تو پھر تیرا ہم ذکر کرتے ہیں
یہ اشکوں کا گلستاں تیری خاطر پیش کرتے ہیں

محبت ساری دنیا کی فقط تجھ سے ہے
ثبوت اس بات کا اک اک عمل سے پیش کرتے ہیں

کوئی بھی معاملہ در پیش ہو کوئی بھی مشکل ہو
دعاؤں کیلئے ہم سب وہ تجھ کو پیش کرتے ہیں

خدا نے ہے چنا تجھ کو زمانے کا سپہ سالار
ہم اپنی ذات و ہستی تیرے آگے پیش کرتے ہیں

لیا تھا عہد جو تو نے وفاؤں کا اطاعت کا
سو اپنی جان و عزت مال و زر ہم پیش کرتے ہیں

مگر یہ داغ ہجرت تجھ سے ہے روز و شب ہم کو
در مولا پر رو رو کر صدائیں پیش کرتے ہیں

کہ ہوں مسرور ہم سب بھی ہماری عید بھی تو ہو
اے مولیٰ! آج ہم بس یہی عرضی پیش کرتے ہیں

(سدرۃالمنتہیٰ۔کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 24۔مئی 2020ء

اگلا پڑھیں

مٹاپا، Obesity دورِحاضرکا ایک خطرناک چیلنج