• 16 اپریل, 2024

ایڈیٹر کی ڈاک

تاثرات ۔ آرا ء ۔ تجاویز

مکرم چوہدری منیرمسعودلکھتےہیں۔

پیارے آقا ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ اللہ العزیز کی تکلیف کی اطلاع ملنے پر ہی ہماری جماعت اٹھ کھڑی ہوئی ۔ایک دوسرے کو دعاؤں کی تحریک کے ساتھ پیارے امام کی تکلیف جلد دور ہونے اور شفائے کاملہ وعاجلہ کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعاؤں کےساتھ بکرے صدقہ کرنے کی توفیق پارہے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہم عاجزوں کی دعائیں اور صدقات قبول فرمائے اور پیارے سیدی کو شفاء کاملہ و عاجلہ کے ساتھ آئندہ ہر تکلیف اور دکھ درد سے محفوظ رکھے۔

مکرم حفیظ احمدقریشی لکھتےہیں۔

بدر نمبررمضان میں قابلِ تحسین تھا۔بہت معلوماتی تھا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس میں موجود اسباق کو حاصل کرنے کی توفیق دے۔آمین

مکرم مقصود احمدمنیب لکھتے ہیں۔

نثر کا معیار بہت اچھا اور اعلیٰ ہے اور اب منظومات کا معیار بھی اعلیٰ ہو گیا ہے۔الحمدللہ

مکرمہ نعمانہ سلیم ۔جرمنی لکھتی ہیں۔

اللہ تعالیٰ کے فضل اور پیارے حضور کے ارشادات اور آپ سب کی محنت سے اب ہم روزنامہ الفضل لندن آن لائن روزانہ پڑھتےہیں۔ الحمداللہ ۔الفضل میرے بچپن کا ساتھی ہے۔ اب بھی الفضل اخبارنظر آنے پر پڑھنے کی کوشش کرتی ہوں۔
اللہ کے فضل سے ساری دنیا سے ہر طرح کے مضامین الفضل میں شامل ہو تےہیں۔گویا“پھل اس قدر پڑا کہ میو ں سے لد گئے”
میری پیاری بہن قدسیہ محمود سردار “آج کی دعا” میں قرآن واحادیث سے بہت پیاری دُعائیں لکھ رہی ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر اعطا کرے،جان ومال میں برکت دے۔ آمین
روزنامہ الفضل لندن آن لائن کی پہلی عید “ اور آپ سب کو عید مبارک”

مکرمہ امۃ القیوم انجم۔کینیڈا لکھتی ہیں۔

آپ الفضل کو جو ایک فیض رساں جریده ہے روزانہ ہم تک پہنچانے کے لئے بہت محنت کر رہے ہیں۔ الله تعالیٰ آپ کو اور تمام ٹیم ممبرز کو بہترین جزا دے۔ آپ کی کاوشوں اور مساعی میں بہت برکت ڈالے اور قبول فرمائے ۔ اور ہمیں گھر بیٹھے جو روحانی رزق مل رہا ہے اس کی قدر کرنے والے اور اس سے فائده اٹهانے والے بنائے۔ ایک غلطی کی طرف جو ویسے تو نظرانداز ہو سکتی تھی مگر چونکہ پیارے حضور انور ایده الله تعالیٰ کے خطبہ کے اقتباس سے ہے اور بعض لوگ یہیں سے حوالہ لے سکتے ہیں اس لئے تصحیح کرنا مناسب سمجھتے ہوئے لکھ رہی ہوں ۔ آخری صفحہ پر خلائی اور زمینی مخلوق والے مضمون میں آخری کالم میں جو گلیلیو کے دوربین ایجاد کرنے والے فقرے میں سن (year) لکھا گیا ہے وه 1609 ہونا چاہئے کیونکہ اصل اقتباس میں ایسے ہی لکھا ہے۔

مکرمہ نعیمہ طاہر۔جرمنی لکھتی ہیں۔

روزنامہ الفضل ہم احمدیوں کے لیے ایک بہت بڑا روحانی مائدہ ہے ایک جاری چشمہ ہے جو روحانی پیاس بجھانے کے لیے روزانہ تازہ اور میٹھا مشروب مہیا کرتا ہے۔ الحمد للہ اللہ تعالیٰ اسے ہمیشہ جاری رکھے آمین
خلیفۂ وقت کے لیے تو ہر وقت دل کی گہرائیوں سے دعا نکلتی ہے مگر آج کل تو دل نہایت کرب میں مبتلا ہےکہ جلد پیارے حضور کا دیدار نصیب ہو جسم میں جیسے جان نہ رہی ہو اللہ بھلا کرے ہمارے احمدی شاعروں کا جو ہم جیسوں کے دلوں کے جذبات کی عکّاسی کر دیتے ہیں یوں لگتا ہے جیسے بالکل ہمارے دل کی بھی یہی آواز تھی
اللہ تعالی پیارے حضور کو جلد سے جلد تر شفائے کامِلہ عطاء فرمائے اور اس جُمُعَةُ المبارك کو ہماری عید سے پہلے عید ہو جائے۔ آمین

مکرم حافظ عبدالحی لکھتے ہیں۔

مسز قدسیہ کا جو روزنامہ الفضل لندن آن لائن میں دعائیہ سلسلہ شروع ہواہے۔بہت عمدہ ہے۔ماشاءاللہ مختصر اور مفید جس سے دعا کے ساتھ اس کی مناسبت،سبب اور مقصد بھی سمجھ آتا ہے۔

پچھلا پڑھیں

اقوال زریں

اگلا پڑھیں

اطاعت امام