• 25 اپریل, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر39، 25 مئی 2020

  • خطرنا ک حد تک پھیلاؤ
  • ہم ہمیشہ پابندیوں میں نہیں رہ سکتے
  • روزانہ نیا ریکارڈ بن رہا ہے
  • ائیر لائن کو  جرمانہ
  • افریقہ میں کورونا وائرس  کی  موجودہ  صورت  حال
 کل مریض تندرست ہونے والے  اموات
112,181 45,001 3,356

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک متاثرین
1 جنوبی افریقہ 22583
2 مصر 17265
3 الجیریا 8306
4 مراکش 7433
5 نائیجریا 7839

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4004 مریضوں اور 99 اموات کا اضافہ۔

ہم ہمیشہ پابندیوں میں نہیں رہ سکتے

گھانا کے صدر مملکت نے کہا ہے کہ  کورونا وائرس کی وجہ سے ہم ہمیشہ کے لئے  پابندیوں کے تحت نہیں رہ سکتے ۔ صدر نے لاک ڈاؤن کو ختم کردیا  ہے لیکن عوامی اجتماعات پر پابندی میں توسیع کردی جس میں  جنازے  کے وسیع اجتماعات ، چرچ  اور اسکول شامل ہیں۔بی بی سی

روزانہ نیا ریکارڈ بن رہا ہے

 ایتھوپیا میں  روزانہ نئے آنے والے کیسز کی تعداد گزشتہ دن سے بڑھ رہی ہے ۔  ہفتہ کو 61 نئے اور اتوار کے روز 81 مزید  کیسز  ریکارڈ  ہوئے۔ کل کیسز چھ صد کے قریب ہو چکے ہیں ۔ (افریقہ نیوز )

ائیر لائن کو  جرمانہ

نائجیریا کے سول ایوی ایشن کے وزیر نے کہا ہے کہ نائیجیریا نے برطانوی کمپنی Flairjet پر جرمانہ عائد  کر دیا ہے ۔ اس  کمپنی کے طیارے نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لگائی جانے والی  پابندیوں کی خلاف ورزی کی تھی۔

بعض لوگ کورونا کو ایڈ ز کی طرح لیتے ہیں

زیمبیا کی وزیر اطلاعات کا کورونا ٹسٹ پازیٹو آیا ہے ۔ انہوں نے خود اس کا اعلان اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ  کے ذریعہ کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ  اپنے متعلق یہ معلومات عوام کے شعور کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے کیونکہ لوگ اس بیماری کو بھی ایڈز کی طرح لیتے ہیں اور بدنام ہونے کے ڈر سے چھپاتے ہیں۔ بی بی سی

صحت مند بچی کی پیدائش 

لائبیریا میں پہلی حاملہ خاتون  کورونا وائرس پازیٹو  تھی ۔ یہ خاتون نہ صرف خود ٹھیک ہو گئی ہیں بلکہ اس نے   ایک صحت مند بچی کو جنم دیا ہے۔اس کا خاوند اور تین بچے بھی پازیٹو  تھے وہ بھی ری کور کر گئے ہیں۔ (افریقہ نیوز)

رقم نہیں ہے، کام کریں

 نائیجریا کے صدر محمد  بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں خوراک کی درآمد کے لئے رقم نہیں ہے۔ ر انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ ملک کے لئے مناسب خوراک تیار کرنے کے لئے واپس کام  پر جائیں ۔نائیجریا میں آٹھ ہزار کے قریب کیسز ہیں ۔ بی بی سی ۔

سوشل میڈیا کی وجہ سے ریسکیو

تھائی لینڈ کے ائیر پورٹ پر دو ماہ سے  پھنسے ہوئے تین نائیجرین باشندے  سوشل میڈیا کی وجہ سے ریسکیو ہو گئے ہیں ۔ وہ نہ تھائی لینڈ میں جا  سکتے تھے اور نہ اپنے ملک نائجیریا ۔ (افریقہ نیوز)

خطرنا ک حد تک پھیلاؤ

جنوبی افریقہ کے صدر نے متنبہ کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ خطرناک حد تک جانےوا لا ہے ۔  تاہم انہوں نے   لاک ڈاؤن  کو نرم  کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ آئندہ دنوں میں پابندیاں مزید  کم کر دی جائیں گی۔

سونے کی سب سے گہری کان بند

دنیا کی سب سے گہری سونے کی کان جنوبی افریقہ میں  پائی جاتی ہے۔ اس  کے کان  کنو ں میں  کورونا وائرس کے 164  کیسز سامنے آ جانے کے بعد آپریشن روک دیا گیا ہے۔ بی بی سی

پھیلاؤ میں تیزی

عوامی جمہوریہ کونگو میں وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے۔ حکومت کی طرف سے جزوی اقدامات کئے گئے ہیں جو تاحال اس کی روک تھام کے لئے کافی ثابت نہیں ہو رہے ۔

کونگو میں وائرس کے  بعد اس سال غربت کی ایک ایسی لہر آسکتی جو اس سے پہلے کبھی نہ دیکھی گئی ہو ۔(actualite.cd)

سکول پھر بند

آئیوری کوسٹ کے دارلحکومت میں سکول کھولے گئے تھے لیکن ایک کیس سامنے آنے پر دوبارہ  مزید چودہ دن کے لئے کلاسز ختم کر دی گئیں ہیں ۔ RFI

کاروبار کے لئے مدد

حالیہ وبا نے  افریقی ممالک کے معاشی نظام درہم برہم کر دیا ہے ۔  لیکن  اب براعظم کی حالیہ تاریخ میں پہلی بار ، ریاستوں نے کاروبار کو  مضبوط   کرنے کے لئے، باقی دنیا کی طرح ، حمایت کرنے کا  عہد کیا ہے۔RFI

ریکارڈ اضافہ

سیرا لیون میں 24مئی کو  COCID-19 کے 100 نئے کیسز  ریکارڈ کیے گئے۔ 31 مارچ کو  پہلے کیس کے بعد  24 گھنٹوں کے دوران  میں یہ ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔ africanews.com

(چوہدری نعیم احمد باجوہ)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 25۔مئی 2020ء

اگلا پڑھیں

فارس قوم