• 25 اپریل, 2024

آج کی دعا

سُبْحَانَكَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ

(جامع ترمذی أَبْوَابُ الدَّعَوَاتِ حدیث: 3433)

ترجمہ : اے میرے اللہ! تو پاک ہے۔ تیری حمد بیان کرتے ہوئے میں یہ گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سواء اور کوئی معبود نہیں۔ میں تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور تیری طرف ہی جھکتا ہوں۔

یہ پیارے رسول اکرم حضرت محمدﷺ کی مجلس سے اٹھتے وقت کی دعا ہے۔

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :جو شخص کسی مجلس میں بیٹھے اور اس مجلس میں بہت سی لغو اور بے کار باتیں ہوتی رہیں، اور وہ اپنی مجلس سے اٹھ جانے سے پہلے یہ دعاپڑھ لے:

سُبْحَانَكَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ

تواس کی اس مجلس میں اس سے ہونے والی خطائیں اور قصور معاف کردیے جاتے ہیں جو اس مجلس میں بے کار اور لغو باتوں میں شامل رہنے کی وجہ سے اس سے سرزد ہوئے۔

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 جنوری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 جنوری 2021