• 25 اپریل, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ 26 ۔اپریل2020ء

ہلاک شدگان کی تعداد 2لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔تصدیق شدہ کیسز 29لاکھ سے متجاوز

معاشرتی فاصلوں کی پابندیوں کے  دور میں احمدیہ مسلم جماعت کینیڈا کا virtual gathering کا انعقاد۔ بلا تفریق مذہب و ملت  لوگوں کی شرکت ۔ وزیر اعظم کینیڈا کا احمدی مسلمانوں کی خدمات پراظہار تشکر

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادو شمار کے مطابق تصدیق شدہ کیسز کی تعداد کے لحاظ سے سر فہرست ممالک کی تفصیل حسب ذیل ہے:۔

1 امریکہ 939,249
2 سپین 223,759
3 اٹلی 195,351
4 فرانس 161,644
5 جرمنی 156,513
6 برطانیہ 149,569
7 ترکی 107,773
8 ایران 89,328
9 چین 83,909
10 روس 80,949

اٹلی کے علاقہ Lombardy میں کورونا وائرس کی تباہی دنیا بھر کے لئے سبق

            اٹلی کورونا وائرس سے یورپ بھر میں سب سے ذیادہ متاثرہ ملک ہے۔ اٹلی میں ہونے والے لاک ڈاؤن کے نتیجہ میں سب زیادہ معاشی نقصان سامنے آیا ہے۔

حالانکہ اٹلی نے 31 جنوری 2020ء کو ہی چین سے ہوائی سفر پر پابندیاں عائد کرنے سمیت متعدد اقدامات اٹھائے لیکن اُس وقت تک کافی دیر ہوچکی تھی ۔ اٹلی میں ہونے والی 26ہزار سے زائد ہلاکتوں میں سے ذیادہ تر Lombardy میں پیش آئی ہیں۔ آئندہ آنے والے سالوں میں وبائی امراض کے ماہرین لمبارڈی میں ہونے والی تباہی پر تحقیق و تنقید کے نتیجہ میں کئی نتائج اخذ کرسکتے ہیں۔

(The Associated Press)

نیویارک میں امید کی کرنیں نظر آنی شروع ہورہی ہیں

کئی ہفتوں کی ہلاکت خیزی کے بعد نیو یارک میں امید کی کرنیں نظر آنا شروع ہوگئیں ۔ اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے  کہ آئندہ آنے والے دنوں میں معاشی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو سکتی ہیں ۔

(Wall Street Journal)

سپین میں چھ ہفتے بعد بچوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت

سپین کی وزارت صحت کے مطابق اتوار کے روز ملک میں کورونا وائرس سے 288 افراد ہلاک ہوئے ہیں جواب تک ملک میں اس ماہ میں روزانہ کی بنیاد پر پونے والی ہلاکتوں کی سب سے کم تعداد ہے۔

سپین میں اب تک کورونا سے 23190 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جو امریکہ اور اٹلی کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں جبکہ ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 207634 ہے۔

دوسری جانب ملک میں چھ ہفتوں سے جاری لاک ڈاؤن میں آج (اتوار) کے روز نرمی کرتے ہوئے پہلی بار بچوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت دی گئی ہے۔

(بی بی سی اردو سروس)

اٹلی میں چار مئی سے صنعتیں اور ستمبر سے سکول کھل جائیں گے

اٹلی چار مئی سے ملک کی پیداواری صنعت کو دوبارہ سے کھول رہا ہے جبکہ سکول ستمبر میں کھولے جائیں گے۔وزیراعظم گیوزیپے کونٹے نے اٹلی کے اخبار لا ریپبلیکا کو بتایا: ’ہم ن دنوں چار مئی سے پیداواری صنعت اور تعمیراتی کام کھولنے کی اجازت دینے پر کام کر رہے ہیں۔‘ انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں آئندہ ہفتے کے آغاز میں بتا دیا جائے گا۔ کورونا وائرس سے اب تک اٹلی میں 26384 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں متاثرین کی تعداد 195,351 ہے۔

(بی بی سی اردو سروس)

چین کے شہر وُوہان کے ہسپتالوں سے کورونا کے تمام مریض فارغ

چین کا شہر ووہان جہاں سے کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، کے ہسپتالوں میں اب اس وائرس کا کوئی بھی مریض موجود نہیں ہے۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان کے مطابق کورونا کے آخری مریض کا ’علاج‘ جمعے کے روز کر دیا گیا تھا۔انھوں نے یہ تصدیق بھی کہ شہر میں کورونا وائرس کے کوئی نئے کیس نہیں ہیں۔

دسمبر میں اس وبا کے آغاز سے چین نے کورونا وائرس کے 82816 کیس رپورٹ کیے جبکہ اموات کی تعداد 4632 رہی۔ ووہان سے 46452 متاثرین رپورٹ ہوئے جو کہ چین میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد کا 56 فیصد بنتا ہے۔

(بی بی سی اردو سروس)

احمدیہ مسلم جماعت کینیڈا کی طرف سے virtual gathering کا انعقاد

دنیا بھر کے مسلمان آجکل رمضان کے مبارک مہینہ میں سے گزر رہے ہیں ۔ آجکل وبائی مرض کے ایام میں مساجد میں نماز باجماعت اور دیگر اجتماعات کا انعقاد ممکن نہیں ۔ اس موقع پر25اپریل 2020ء کو جماعت احمدیہ کینیڈا نے جسمانی حدود و قیود کے ماحول سے آزاد virtual gathering کا اہتمام کرکے اہلیان کینیڈا کو بہت مؤثر رنگ میں اس بات کا پیغام دیا ہے کہ احمدی مسلمان اسلامی شعائر کے پابند ہونے کے ساتھ ساتھ حکومتِ وقت کی معاونت کرنے والے ایسے ذمہ دار شہری ہیں جو ہر قسم کے عسر ویسر میں انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔اس موقع پر وزیر اعظم کینیڈا نے خطاب کرتے ہوئےجماعت احمدیہ کینیڈا اور ہیومنٹی فرسٹ کی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

(انیس احمد ندیمؔ۔ جاپان)

نمائندہ روزنامہ الفضل لندن (آن لائن)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر10، 26 ۔اپریل 2020ء

اگلا پڑھیں

لاک ڈاؤن کے ایام میں روزنامہ الفضل لندن آن لائن پڑھیں