• 25 اپریل, 2024

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ إِنَّكَ عُفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي

(ترمذی کتاب الدعوات)

ترجمہ: اے میرے خدا تو بخشنے والا ہے، بخشش کو پسند کرتا ہے، پس مجھ سے میرے گناہ معاف کر دے۔

یہ سید ومولیٰ پیارے رسول حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی لیلۃ القدر کی بہت پیاری دعا ہے۔

حضرت عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ میں نے آنحضرتﷺ سے پوچھا ۔اے اللہ کے رسول !اگر مجھے معلوم ہوجائے کہ یہ لیلۃ القدر ہے تو اس میں میں کیا مانگوں ۔اس پر حضور ﷺ نے فرمایا تم یوں دعا کرنا (مندرجہ بالا دعا)۔

حضرت ابنِ عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ کے کچھ صحابہ کو لیلۃ القدر خواب میں رمضان کے آخری سات دنوں میں دکھائی گئی ۔اس پر آنحضرت ﷺ نے فرمایا میں دیکھتا ہوں کہ تمہارے خواب رمضان کے آخری ہفتہ پر متفق ہیں اس لئے جو شخص لیلۃ القدر کی تلاش کرنا چاہے وہ رمضان کے آخری ہفتہ میں کرے۔

(بخاری کتاب فضل لیلۃ القدر بَابُ التِمَاسِ لَيْلَةِ القَدْرِ فِي السَّبْعِ الأَوَاخِرِ)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 اپریل 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 اپریل 2021