• 24 اپریل, 2024

اطلاعات اعلانات

سانحہ ارتحال

مکرم نوید احمد سعید صاحب مربی سلسلہ تحریر کرتے ہیں:
خاکسار کے والد محترم محمد رشید ابن میاں محمد جیون مرحوم مورخہ 20؍ جون 2020 کو دوپہر ایک بجے چند روز کی علالت کے بعد 86 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔

والد صاحب مرحوم اپریل 1932ء میں قادیان میں پیدا ہوئے۔ آپ پیدائشی احمدی تھے۔ تقسیم ملک کے بعد آپ پہلے ربوہ اور پھر ملازمت کے سلسلہ میں لاہور مقیم رہے۔ آپکی شادی نسیم اختر صاحبہ بنت مکرم اللہ بخش صاحب (شاہدرہ لاہور) سے ہوئی۔ اللہ تعالیٰ نے 6 بیٹیوں اور 2 بیٹوں سے نوازا۔ اللہ کے فضل سے ساری اولاد شادی شدہ اور صاحب اولاد ہے۔ دو بیٹیاں واقفینِ زندگی سے بیاہی ہوئی ہیں۔ بڑی بیٹی مکرم عبد الماجد طاہر صاحب (ایڈیشنل وکیل التبشیر لندن) کی اہلیہ ہیں اور ایک بیٹی مکرم ضیاء اللہ مبشر صاحب مربی سلسلہ کی اہلیہ ہیں۔

احباب جماعت کی خدمت میں والد صاحب کی مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لئے دعا کی عاجزانہ درخواست ہے۔ نیز یہ کہ اللہ تعالیٰ ہم سب بہن بھائیوں کو والدین مرحومین کی نیک سیرت پر چلنے اور ان کی نیکیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔ آمین۔

٭…٭…٭

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 جون 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 26 جون 2020ء