• 24 اپریل, 2024

آج کی دعا

رَبَّنَا اللّٰهُ الَّذِي فِي السَّمَاءِ تَقَدَّسَ اسْمُكَ أَمْرُكَ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ كَمَا رَحْمَتُكَ فِي السَّمَاءِ فَاجْعَلْ رَحْمَتَكَ فِي الْأَرْضِ اغْفِرْ لَنَا حُوْبَنَا وَخَطَايَانَا أَنْتَ رَبُّ الطَّيِّبِينَ أَنْزِلْ رَحْمَةً مِنْ رَحْمَتِكَ وَشِفَاءً مِنْ شِفَائِكَ عَلٰى هٰذَا الْوَجَعِ

(ابوداؤدكِتَابُ الطِّبّ حدیث : 3892)

ترجمہ: ہمارا رب العزت وہ اللہ ہے جو آسمان میں ہے۔ (اے اللہ!) تیرا نام مقدس ہے آسمان اور زمین میں تیرا حکم نافذ ہے تیری رحمت جس طرح آسمان میں (عام) ہے زمین میں بھی (عام) کر دے ہمارے گناہ اور خطائیں معاف کر دے تو پاک لوگوں کا رب ہے اپنی رحمت اور شفاء کا ایک حصہ اس بیماری پر نازل فرما دے۔

یہ پیارے رسولِ اکرم حضرت محمد ﷺ کی مریض پر پڑھنے اور بیماری سے شفا یابی کی دعا ہے۔

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن کو جو بھی دکھ یا تکلیف یا بیماری یا رنج پہنچتا ہے اللہ تعالیٰ ان کے ذریعہ اس کی کمزوریوں اور غلطیوں کا کفارہ کر دیتا ہے۔ یعنی بڑے بڑے نقصانات اور آخری گرفت سے اللہ تعالیٰ اس کو بچا لیتا ہے۔

(صحیح مسلم کتاب البر و الصلۃ)

(مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 جنوری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 جنوری 2021