• 19 اپریل, 2024

صلائے عام

چل رہا ہے راستی کے بل پہ اپنا کاررواں
ہے صلائے عام یارو! تم بنو سب پاسباں

کارواں کی پاسبانی وہ مقدس فرض ہے
جس کے بدلے مل رہا ہے نیک نامی کا جہاں

ایک دن مامن بنے گا ساری دنیا کا یہی
بجلیوں کی زد میں ہے گو آج اپنا آشیاں

راستی کے نقش سارے زندۂ جاوید ہیں
جبکہ باطل کے پجاری ہو رہے ہیں بے نشاں

راستی آبِ بقا ہے، راستی تقویٰ نشاں
اس پہ قائم ہے ازل سے گردشِ کون و مکاں

ہر طرف ہیں خیمہ زن تاریکیوں کے دَل کے دَل
نور افشاں ہے فقط اب احمدیت بے گماں

ہم چراغِ آخرِ شب بن کے چمکے بھی تو کیا؟
لو زمامِ وقت تھامو! تم ہو اس کے پاسباں

(محمد یعقوب امجد)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 جنوری 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ