• 24 اپریل, 2024

سانحہ ارتحال

  • مکرم فواد احمد یہ افسوس ناک اطلاع بھجواتے ہیں:

خاکسار کے والد مکرم خواجہ بشیر احمد ابن مکرم محمود الحسن بنی اسرائیل (مرحوم) و مسعودہ بیگم صاحبہ (مرحومہ) 85 سال کی عمر میں کچھ دن کی شدید علالت کے بعد مورخہ 18 جنوری، 2022ء کو وفات پاگئے۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ آپ کی پیدائش 1936ء میں قادیان میں ہوئی ۔ حضرت مصلح موعود ؓنے اپنے نام پر آپ کا نام بشیر احمد رکھا۔ آپ کو کئی حلقہ جات کی صدارت اور دیگر شعبہ جات میں بھرپور خدمت دین کا موقع ملا۔ آپ ایک پر جوش اور دلیر داعی الی اللہ تھے۔

قارئین الفضل سے درخواست ہے کہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

ادارہ کی جانب سے تعزیت قبول کریں۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 جنوری 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ