• 20 اپریل, 2024

خلیفہ خدا خود بناتا ہے

حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ فرماتےہیں۔

’’ہمارا یہ ایمان ہے کہ خلیفہ اللہ تعالیٰ خود بناتا ہے اور اس کے انتخاب میں کوئی نقص نہیں ہوتا جسے خدا یہ کرتا پہنائے گا کوئی نہیں جو اس کرتے کو اُس سے اُتار سکے یا چھین سکے وہ اپنے ایک کمزور بندے کو چنتا ہے۔اُسے اُٹھا کر اپنی گود میں بٹھا لیتا ہے اور اپنی تائیدونصرت ہرحال میں اُس کے شامل حال رکھتا ہے اور اُس کے دل میں اپنی جماعت کا دَرد اس طرح پیدا فرما دیتا ہے کہ وہ اُس دَرد کو اپنے دَرد سے زیادہ محسوس کرنے لگتا ہے اور یوں جماعت کا ہر فرد یہ محسوس کرنے لگتا ہے کہ اُس کا دَرد رکھنے والا اُس کے لئے خدا کے حضور دُعائیں کرنے والا اُس کا ہمدرد ایک وجود موجود ہے۔‘‘

(الفضل30مئی2003ء)

’’یاد رکھیں وہ سچے وعدوں والا خدا ہے۔ وہ آج بھی اپنے پیارے مسیح کی اس پیاری جماعت پر ہاتھ رکھے ہوئے ہے۔ وہ ہمیں کبھی نہیں چھوڑے گا اور کبھی نہیں چھوڑے گا اور کبھی نہیں چھوڑے گا۔ وہ آج بھی اپنے مسیح سے کئے ہوئے وعدوں کو اُسی طرح پورا کر رہا ہے جس طرح وہ پہلی خلافتوں میں کرتا رہا ہے۔ وہ آج بھی اُسی طرح اپنی رحمتوں اور فضلوں سے نواز رہا ہے جس طرح پہلے وہ نوازتا رہا ہے اور انشاء اللہ نوازتا رہے گا۔‘‘

(خطبہ جمعہ فرمودہ21مئی2004ء)

پچھلا پڑھیں

سَر رکھ دو خلافت کی چوکھٹ پہ

اگلا پڑھیں

اہم اعلان