• 24 اپریل, 2024

تربیتی کلاس لجنہ و ناصرات2022ء، آئیوری کوسٹ

لجنہ اما اللہ کی تاریخ میں 2022 کو ایک سنگ میل کی حیثیت حاصل ہے۔ لجنہ اماللہ کی با برکت تنظیم کو قائم ہوئے 100 سال ہو گئے، الحمدللّٰہ علی ذلک۔ دنیا بھر کی لجنہ اماء اللہ نےاس سال کو بھرپور طرح سے منانے کے لیے مختلف پروگرامز مرتب دیے ہیں۔ چنانچہ مجلس لجنہ اماء اللہ آئیوری کوسٹ(Côte d’Ivoire) نے بھی اور پروگرامز کے ساتھ کچھ تعلیم و تربیت کے پروگرامز مرتب کیے تھے۔

اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے لجنہ اماءاللہ آئیوری کوسٹ گذشتہ کئی سالوں سے چھٹیوں میں تربیتی کلاس منعقد کرتی رہی ہےتاہم کورونا وباء کے باعث دو سالوں سے دنیا بھر کے حالات ہی ایسے تھے کہ نیشنل سطح پر سرگرمیاں تقریبا معطل ہو کر رہ گئیں تھیں۔اب جو نہی وباء کا زور ٹوٹا اور گورنمنٹ کی طرف سے بھی اجازت ہوئی تو اللہ کے فضل سے تمام طالبات بے چینی سے اس کے لئے تیار تھیں۔چنانچہ اس سلسلہ میں گریڈ 9 سے 13 گریڈ کی طالبات کے ساتھ ایک ہفتہ کا سمر کیمپ بطور تربیتی کلاس کا انعقاذ آبی جان شہر میں موجود جماعتی جگہ مہدی آباد میں واقع احمدیہ سکول میں کیا گیا۔ جس میں ملک بھر سے 18 ریجنز سے 94 لجنہ و ناصرات طالبات نے شرکت کی۔ جس میں صدسالہ جوبلی لجنہ سے متعلق ایک نصاب مرتب کیا گیا جوتلاوت قران، حفظ قرآن کریم، حفظ قرانی ادعیہ،نماز لفظی ترجمہ کے ساتھ، قصیدہ مسیح موعود علیہ السلام، شرائط بیعت، دینی معلومات اور کتب مسیح موعود علیہ السلام میں کشتی نوح منتخب کی گئی۔ اور اسی تربیتی کلاس میں اجتماع کی تیاری بھی کرائی گئی۔

تربیتی کلاس میں طالبات کو ٹائم ٹیبل کے مطابق ایک ہفتہ کا وقت بھر پور طریقہ سے فائدہ اٹھایا گیا۔ نیشنل صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ نیز خاکسار کے علاوہ تین عاملہ ممبرز نے پڑھانے کی ذمہ داری ادا کی اور صدر صاحبہ کے ساتھ چار لجنہ نے کھانا پکانے اوررہائش پر تمام کام احسن طریق پر انجام دیئے۔ آخر پر28 جولائی کو تحریری امتحان ہوا۔ پہلی پانچ پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو حوصلہ افزائی کا انعام اور صد سالہ جوبلی کا لوگو والا میڈل بطور سووینیئر(یادگاری تحفہ) بھی دیا گیا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ لجنہ اماءاللہ کی اس کاوش میں برکت ڈالے اور آئندہ بھی تربیتی امور احسن رنگ میں بجا لانے کی توفیق عطا کرے اور اس صد سالہ جوبلی کو حقیقی رنگ میں اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے منانے کی توفیق عطا کرے نیز مجلس لجنہ اماء اللہ آئیوری کوسٹ کو ترقیات نصیب کرتا جائے۔ آمین

(رپورٹ:یاسمین پاشا۔ آئیوری کوسٹ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 ستمبر 2022

اگلا پڑھیں

جامع المناھج والاسالیب (قسط 3)