• 19 اپریل, 2024

26 روزہ تربیتی کلاس شیانگا ریجن تنزانیہ

26 روزہ تربیتی کلاس شیانگا ریجن تنزانیہ
24اگست 2021 تا 18ستمبر 2021

ہمارے اس رىجن مىں خدا کے فضل سے 60 جماعتىں اور 14 معلمىن ہىں۔ اکثر احباب چونکہ غىر مسلم تھے اس لىے احمدىت قبول کرنے کے بعداسلامى تعلىمات سىکھانا اور خاص طور پر اىسے لوگ تىار کرنا جو اپنى جماعتوں مىں واپس جاکر امام بن کر نمازىں اور جمعہ پڑھا سکىں بہت ضرورى تھا۔ اس ضرورت کے پىش نظر مکرم امىر صاحب تنزانىہ کى ہداىات کے مطابق کلاسز شروع کى گئىں ىہ گزشتہ ڈىڑھ سال مىں چوتھى کلاس ہے اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ اب تک ان کلاسز کے ذرىعے 50 خدام کو نماز سادہ چند سورتىں بنىادى دىنى معلومات اور خطبہ جمعہ پڑھانا سکھا کر مقامى جماعتوں مىں نماز اور نماز جمعہ پڑھانے کے لىے تىار کىا جا چکا ہے ان مىں سے 13احباب کو مکمل قرآن پڑھانے کى بھى توفىق ملى۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ۔

 حاضرى۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ اس کلاس مىں 32 خدام اور 1 طفل کل 33 احباب شامل ہوئے۔

قرآن کلاس۔اس کلاس کو دو حصوں مىں تقسىم کرکے۔ 16 احباب جن کو ہم نے نماز سادہ سکھا دى تھى ىا انکى غلطىاں دور کروا کر اور ىہ تسلى کر کے کہ ان کو جماعت کا بنىادى تعارف ہےان کو قرآن کرىم سکھانے کے لىے ىسرنا القرآن سے شروع کرواىا گىا۔ اور باقى خدام کى الگ کلاس لگائى گئى۔ بعض خدام کے لىے عربى الفاظ کى ادائىگى بہت مشکل تھى مگر ہم اىک اىک لفظ کو بعض اوقات دس دس دفعہ دہراتے تھے مگر طلباء نے خدا کے فضل سے دن رات محنت کى اور ىسرنا القرآن مکمل ہو گىا اور اسکے بعد 7طلباء نے تو آسانى سے قرآن پڑھنا شروع کر دىا مگر 6 طلباء کمزور تھے اس لىے ہم شروع مىں اىک اىک حرف پھر اىک اىک لفظ اور پھر دو ىا تىن الفاظ بلند آواز سے پڑھتے اور سب ہمارے بعد بلند آواز سے دہراتے۔ جو محنت طلباء نے کرنى تھى وہ پڑھانے والوں کو بھى کرنى پڑى۔ مگر ہمارے پىارے نبى ؑحضرت محمدﷺکى تعلىم کے مطابق کہ تم مىں سے بہترىن وہ ہے جو قرآن سىکھتا اور دوسروں کو سکھاتا ہے کے تحت پڑھنے والے اور پڑھانے والے دونوں ہى مسلسل محنت کرتے رہے۔ طلباء کو ىہ بات سمجھانے کى کوشش کى گئى کہ آج آپ فرمان نبوى کے مطابق قرآن سىکھ کر بہترىن ہىں اپنى جماعتوں مىں واپس جا کر آپ سکھا ئىں گے تو بھى بہترىن ہوں گے کىونکہ ’’خَيرُكُم من تعلَّمَ القرآنَ وعلَّمَهُ‘‘ اس خىال کے پىش نظرکہ طلباء ہمت نہ ہار جائىں ان کو قرآن سىکھنے کى اہمىت و برکات سے آگاہ کر کے تحرىک بھى کى جاتى رہى۔

قرآن کرىم کے 30 پارے مکمل پڑھنے کى توفىق ملنا۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ، 13 طلباء نے قرآن کرىم مکمل کر لىا۔ اس دن طلباء کى خوشى دىکھنے والى تھى اور پڑھانے والوں کى بھى ۔3 طلباء مکمل نہ کر سکے۔

امتحان کلاس کے آخر پر سب شاملىن کا امتحان بھى لىا گىا خاص طور پر ىسرنا القرآن مىں قرآن پڑھنے کے جو اصول اور قواعد بتائے گئے ہىں وہ اچھى طرح ىاد کروا کر سنے گئے۔

نصاب

 قرآن کلاس کے ساتھ ساتھ درج ذىل عناوىن پر گفتگو کرنے کى 1۔۔ہستى بارى تعالىٰ 2۔مذہب کى ضرورت و اہمىت 3۔ مىں اسلام کوکىوں مانتا ہوں 4۔احمدىت کى برکات۔۔ 5۔ سىرت النبىﷺ 6۔ سىرت حضرت مسىح موعود علىہ السلام 7۔ خلافت 8۔ بائبل اسلام کى طرف راہنمائى کرتى ہے۔ 9۔۔ نماز سادہ 10۔ خطبہ جمعہ پڑھانا 11۔ مالى قربانى کى برکات

 تربىتى عناوىن

 1۔ نماز باجماعت 2۔ نماز جمعہ 3۔ تقوى و طہارت 4۔۔ خدمت دىن کى اہمىت۔تفرىحى پروگرام۔۔۔۔ شاملىن کلاس مىں شوق و دلچسپى برقرار رکھنے کے لىے پہلىاں اور لطائف سنانے کا بھى وقت دىا جاتا تھا۔ سوال وجواب۔

 تعلىم وتربىت کےلئےسوال و جواب کا پروگرام روزانہ اىک گھنٹے کا رکھا گىا تھا۔

 وقار عمل

اس کلاس مىں رىجنل قائد صاحب بھى انتظامىہ مىں شامل تھے، قائد صاحب کى قىادت مىں 2 وقار عمل بھى کروائے گئے اسطرح خدام کو مختلف ڈىوٹىاں سپرد کرکے عملا تربىت دىنے کى کوشش کى گئى کلاس کے دوران نماز پڑھانے کى ڈىوٹى بھى شاملىن کلاس کى تھى۔

تبلىغى پروگرام

 خدام کو عملى تربىت دىنے کے لىے جماعتى کتب کاسٹال لگانے اور تبلىغ کرنے کے لىے اىک دن کے لىے بھىجا گىا۔

 گزشتہ ماہ بننے والى 2 نئى جماعتوں کى نمائندگى

دونوں جماعتوں مىں عىسائىت سےاحمدى ہونے والے 2 احباب شامل تھے۔ اب وہ خدا کے فضل سے اپنى جماعتوں مىں نماز پڑھانے کے قابل ہىں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ۔

 شاملىن کلاس کا اظہار خىال

مجموعى طور پر سب شاملىن بہت خوش تھے اور مکرم امىر صاحب کو دعائىں دىتے ہوئے بہت بہت شکرىہ ادا کر رہے تھے کہ انہوںنے کلاس کا اہتمام کروا کر ان کو قرآن کرىم اور دىن کے بارے مىں بہت کچھ سىکھنے کا موقع دىا۔

 قرآن کرىم کى نمائش

مکرم امىر صاحب کى اجازت سے اس کلاس کى اختتامى تقرىب کے ساتھ ساتھ قرآن کى نمائش کا بھى اہتمام کرنے کى توفىق ملى ہمارے پاس جو بھى کتابىں تھىں وہ سب نماىاں کر کے مىزوں پر لگائى گئىں قرآن کرىم کے مختلف زبانوں مىں تراجم کے ٹائٹل پىج فوٹو کاپى کروا کر اور بہت ہى اچھے بىنرز تىار کروا کر مکرم امىر صاحب نے مرکز سے بھجوائے تھے جو بہت ہى مفىد رہے کىونکہ آىات احادىث اور تحرىرات حضرت مسىح موعودکو پڑھ کر لوگ سوالات کرتے تھے اور تھوڑے وقت مىں زىادہ معلومات پہنچانے کا موقع ملا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ۔ نمائش مىں حضرت مسىح موعود علہ السلام اور خلفائے سلسلہ کى تصاوىر آوىزاں کرنے سے نہ صرف غىروں کو تعارف کروانے کا موقع ملا بلکہ نئے احمدىوں کو بھى تصاوىر کى پہچان کروائى گئى۔کتابوں کا تعارف بھى کرواىا گىا۔

تىن پاسٹرز بھى نمائش دىکھ کر اور کتب کو دىکھنے کے بعد جماعت کے بارے مىں دو گھنٹے تک سوالات کرتے رہے۔اور اپنے سىنئر پاسٹرز کے ساتھ دوبارہ آنے کا وعدہ کرکےگئے۔بعض افراد نے قرآن اور دىگر کتب خرىدىں۔

قرآن سىمىنار

نماىش کو دىکھنے کے بعد تمام لوگوں کو قرآن کرىم کى عظمت اسکى شان اسکى اہمىت وغىرہ کے بارے مىں از تحرىرات حضرت مسىح موعود علىہ السلام بتاىا گىا دوسرا عنوان قرآن کرىم کى پىشگوئىاں تھا اور خاکسار نے قرآن کرىم کے بارے مىں بائبل کى پىشگوئىوں کا ذکر کىا۔

تقرىب آمىن

 تقرىب آمىن مىں خاکسار نے 1طفل اور 12 خدام کل 13 احباب سے قرآن سنا اور دعا کروائى قرآن پڑھانے کى توفىق خاکسار کے علاوہ خاکسار کے بىٹے نعمان محمود اور معلم على سلىمان مگانہ صاحب کو ملى۔ قرآن مکمل پڑھا کر جن کى آمىن ہوئى ان کے نام درج ذىل ہىں ان طلباء کو اعزازى اسناد بھى دى گئىں

1-OMARY SHABAN
2-ABDALLAH RUPIA
3-MUHMMAD RASHEEDI
4-MUHAMMD RASID
5-RAMADHAN SAIDI
6-SALOOM IDI
7-RAJAB SHABAN
8-ASHRAF YUSUF
9- YAHYA YUSUF
10-ABDULATEEF
11-M.HASSANI MUHAMMED
12-SHARIFU NDIZU
13-JUMANNE MIHAYO

سوال وجواب

بہت سے احمدى اور غىر احمدىوں کے لىے تقرىب آمىن کا پروگرام بالکل نىا تھا اس لئے انکو سوالات کا موقع بھى دىا گىا جس مىں سب احباب نے کچھ سوالات بھى کئے مگر ہر اىک نے اس سارے پروگرام پر بہت خوشنودى کا اظہار کىا اور مکرم امىر صاحب کا شکرىہ ادا کىا۔

انعامات

 نماىاں تعاون کرنے والے صدران اور معلمىن کو انعامات بھى دئىے گئے۔

صدران جماعت سے الگ مىٹنگ۔نمازوں کے بعد رىجن مىں تبلىغى تربىتى کاموں کى طرف توجہ دلائى گئى دعا اور کھانے کے بعد سب احباب واپس چلے گئے کچھ لوگ اگلے دن گئے۔

اللہ تعالىٰ جملہ مساعى کو قبول فرمائے۔ کارکنان اور شاملىن کو علم وعمل مىں بڑھاتا چلا جائے۔ آمىن

(رپورٹ :حافظ فضل الرحمٰن۔نمائندہ الفضل آن لائن تنزانیہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 نومبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ