• 19 اپریل, 2024

جزائر فجی کے تین واقفین نو کی مثالی کامیابی

مکرم طارق رشید۔ نمائندہ الفضل آن لائن یہ خوش کن اطلاع بھجواتے ہیں کہ:
الحمد للّٰہ، ثم الحمدللّٰہ کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل اور حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعاؤں سے سال 2022ء میں جماعت احمدیہ جزائر فجی کے 3 واقفین نو کو اللہ تعالیٰ نے نمایاں کامیابیوں سے نواز ا ہے۔

1۔ عزیزہ تنزیلہ صبا بنت مکرم نعیم احمد اقبال مربی سلسلہ۔ فجی نے 2022ء میں سکول کی تیرہویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں 400/378 (94.5 فیصد)نمبر حاصل کرکےسکول بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اور Dux سٹوڈنٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ الحمد للّٰہ علیٰ ذٰلک

نیز منسٹری آف ایجوکیشن بورڈ کے 2022ء کے امتحانات میں بھی 400/368 ( 92فیصد) نمبرحاصل کر کے سکول بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور وہاں بھی Dux سٹوڈنٹ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ الحمد للّٰہ علیٰ ذٰلک

2۔ عزیزم کامران علی طارق ابن خاکسار طارق احمد رشید مربی سلسلہ۔ فجی نے میڈیکل کالج میں گزشتہ سالو ں کی طرح تیسرے سال کے سالانہ امتحانات میںA گریڈ حاصل کرتے ہوئے اعلیٰ کامیابی حاصل کی ہے جس پر یونیورسٹی فجی نے بھی نیک تمناؤں کا پیغام بھجوایا۔ الحمد للّٰہ علیٰ ذٰلک

3۔ عزیزہ ہمارشید اہلیہ مکرم محمد مبشر خان۔ فجی نے 2022ء میں MBBS کی ڈگری حاصل کی اور دسمبر 2022ء میں اپنی انٹرنشپ مکمل کی۔ عزیزہ ہما کو فجی کے 3 بڑے ہسپتالوں میں سے ایک ہسپتال میں جونیئر ڈاکٹر زکی ٹیم میں شعبہ گائنی کی سپیشلائزیشن کے لئے بھی منتخب کر لیا گیا ہے۔ الحمد للّٰہ علیٰ ذٰلک

قارئین الفضل سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان تمام واقفین نو کو مزید اعلیٰ کامیابیوں سے نوازے
اور اپنے والدین کے لئے قرۃ العین بنانے کے ساتھ ساتھ جماعت کے لئے بھی مفید وجود بنائے۔ آمین ثم آمین۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 فروری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی