• 20 اپریل, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ 28 ۔اپریل 2020ء

بھارت نے چائنہ کی کٹس مسترد کردیں/برطانیہ میں مزید کیسز کا انتہائی خدشہ/فرانس اور سپین میں لاک ڈاؤن میں نرمی/ فضائی آلودگی سے کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ

متاثرہ افراد : 30لاکھ58ہزار                          اموات: 2 لاکھ12ہزار

درجہ بندی ملک کورونا سے لاکتوں کی تعداد
1. امریکہ 47,980
2. اٹلی 26,644
3. سپینٍ 23,190
4. فرانس 22,821
5. برطانیہ 20,732

https://covid19.who.int/

دنیا بھر سے اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 2ہزار ہے۔ جن میں سپین میں سب سے زیادہ 1 لاکھ24ہزار لوگ شامل ہیں۔ اس کے بعد جرمنی، امریکہ اورچاینہ میں بھی یہ تعداد خاطر خواہ بہتر ہے۔

https://coronavirus.jhu.edu/map.html

براعظم متأثرین
یورپ 13 لاکھ59 ہزار
امریکہ 11 لاکھ 40 ہزار
جنوب مشرقی ایشیا 46 ہزار
  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی سطح پر  متأثرین کی تعداد میں85 ہزارکا اضافہ جبکہ کورونا کے باعث اموات میں  5ہزار9سو 55 کا اضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

  • اسکاٹ لینڈ کی حکومت نے عوام سے التماس کی ہے کہ حتی المقدور پبلک مقامات سے دور رہیں اور اگر انتہائی ناگزیر ہو تو ماسک کا استعمال ضرور کریں۔(CNN)
  • عالمی ادارے International Rescue Committee کے  مطابق  اگر جلد ہی اس وبا کوئی سدباب نہ دریافت کیا جاسکا تو دنیا بھر میں  1 بلین لوگ  لوگ اس سے متأثر جبکہ 3.2 ملین لوگ ہلاک ہوسکتے ہیں۔(CNN)
  • واشنگٹن اسٹیٹیوٹ کے  ایک طبی ماہر  کے مطابق امریکہ میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کا  اندازہ 60 ہزار سے بڑھ کر اب 74 ہزار کے قریب ہوچکا ہے۔(CNN)
  • امریکی ریاستیں آہستہ آہستہ  لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے لگ گئی ہیں۔ چنانچہ ٹیکساس اس جمعہ کو کھل جائے گا جبکہ نیویارک  شاید 15 مئی تک اس میں نرمی اختیار کرلے۔باقی ریاستیں بھی لاک ڈاؤون میں نرمی کی طرف سوچ رہی ہیں۔(CNN)
  • آسٹریلیا میں  کورونا مریضوں تک پہنچنے میں مدد کیلئے  نئی متعارف کی گئی موبائیل اپلیکشن کو اب تک 2 ملین آسٹریلیوی باشندے ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں۔(CNN)
  • European Centre for Disease Prevention and Control کے نمائندے کا کہنا ہے کہ کورونا کی ویکسین تیار کرنا بہت مشکل، پیچیدہ اور مہنگا  ہے لہذا اگلے سال کے اختتام تک بھی یہ تیار کرنا ممکنات میں سے نہیں دکھائی دے رہا۔(CNN)
  • نیوزی لینڈ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے۔(CNN)
  • آسٹریا میں لاک ڈاؤن  جمعرات سے آگے تجاوز نہیں کرے گا۔(CNN)
  • آسٹریلیا میں مشہور بونڈی ساحل کھول دیا گیا ہے۔(CNN)
  • ہانگ کان میں بھی چند روز تک  لاک ڈاؤن میں نرمی کا گمان ہے۔(CNN)
  • ہندوستان نے چین سے منگوائی گئیں کورونا ٹیسٹنگ کٹس کو لینے سے انکار کردیا ہے۔ ہندوستان کے مطابق یہ کٹس ناقص ہیں اور سائینسی تجربات سے ان کا مؤثر ہونا ثابت نہیں ہوسکا۔ جبکہ چائنہ نے اس بیان کی تردید کی ہے اور  اسے  غلط اور غیر ذمہ دارانہ رویہ قرار دیا ہے۔(CNN)
  • فضائی آلودگی کورونا کیے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ لہذا گنجان آباد علاقوں اور آلودہ علاقوں میں رہنے والے لوگ اس سے زیادہ متأثر ہوسکتے ہیں۔ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ فضائی آلودگی  انسان کی قوت مدافعت کو بھی کم کردیتی ہے۔(BBC)
  • فرانس اور سپین  بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کا سوچ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ان دو ممالک میں لاک ڈاؤن کو کافی دیر ہوچکی ہے۔(BBC)

(انیس احمد ندیمؔ۔ جاپان)

نمائندہ روزنامہ الفضل لندن (آن لائن)

پچھلا پڑھیں

بدرگاہ رب العرش العظیم

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر12، 28 ۔اپریل 2020ء