• 19 اپریل, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر42، 28 مئی 2020

  • تعلیمی نظام درہم برہم
  • مریضوں کی تعداد میں حیرت انگیز اضافہ
  • ہیلتھ ورکرز پر حملے
  • افریقہ میں کورونا وائرس  کی  موجودہ  صورت  حال
 کل مریض تندرست ہونے والے  اموات
119,121 51,448 3,575

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک متاثرین
1 جنوبی افریقہ 25937
2 مصر 19666
3 نائیجریا 8733
4 الجیریا 8857
5 مراکش 7636

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 5945 مریضوں اور 130 اموات کا اضافہ ۔

مریضوں کی تعداد میں حیرت انگیز اضافہ

کینیا میں کورونا کے  کیسز  میں حیرت انگیز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزیر صحت نے کہا ہے کہ  تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس مریضوں کی تعدقد  123 سے بڑھ کر 1،471 ہوگئی ہے۔ (بی بی سی  افریقہ)

 WHO فاؤنڈٰیشن کا قیام

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او فاؤنڈیشن کے نام سے ایک تنظیم قائم کی جارہی ہے۔ اس کا مقصد عطیات اکھٹے کرنا ہے۔ تاکہ ’’غیر روایتی ذرائع‘‘ سے نئی مالی اعانت جمع کرکے عالمی صحت کے چیلنجز سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد کی جا سکے ۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ یہ نئی تنظیم‘‘ عام لوگوں، انفرادی  ڈونرز سے عطیات وصول کر سکے گی۔ (الجزیرہ)

غیر معمولی اضافہ

ایک سرکاری ترجمان نے بتایا ہے کہ زمبابوے میں نئے کورونا وائرس کے  کیسز  کی کی تعداد دگنی سے بڑھ کر 132 ہوگئی، یہ ایک  دن میں ہونے والا سب سے بٹا اضافہ ہے ۔ (الجزیرہ)

تعلیمی نظام درہم برہم

 کورونا وائرس وبانے  دنیا بھر میں تقریبا 1.3 بلین طلبا کی تعلیم کو درہم برہم کردیا ہے۔ (الجزیرہ)

جیل میں کورونا لے مریض

سوڈان کا کہنا ہے کہ معزول عمر البشیر حکومت کے جیل میں بند  تین اراکین کورونا پازیٹو  ہیں۔ الجزیرہ

ہیلتھ ورکرز پر حملے

ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے صدر کا کہنا ہے کہ  مارچ  2020 سے 13 ممالک میں صحت کے  کارکنوں اور  میڈیکل سنٹرز اور ہسپتالوں پر208حملے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ (الجزیرہ)

سینیگال علاج جاری رکھے گا

سینیگال  نے کہا ہے کہ وہ کورونا کے مریضوں کے علاج کے لئے کلورکین کا استعمال جاری رکھے گا۔ (RFI)

مصر میں انفیکشن کی شرح میں اضافہ

ایسوسی ایٹ پریس کے مطابق ، مصر کے وزیر صحت نے گذشتہ 12 گھنٹوں کے دوران کورون وائرس کے 910 نئے تصدیق شدہ کیسوں کا اعلان کیا ہے۔ فروری کے وسط میں مصر میں وائرس کا پہلا کیس  آنے کے  بعد سے ملک میں انفیکشن کی سب سے زیادہ شرح ہے۔ (الجزیرہ)

جنوبی افریقہ

 اندرون ملک فلائٹس جون کے مڈ سے شروع کر دے گا۔ (افریقہ نیوز)

صدر کے بیٹے  کو قرنطینہ نہیں بھجوایا گیا  

 کینیا کے صدر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کوئی بھی کورونا وائرس سے  محفوظ نہیں ہے۔ صدر کے بیٹے نے کرفیو کی خلاف ورزی کی تھی۔ لیکن  انہیں  قرنطینہ سنٹر نہیں بھیجا گیا جیسے دوسرے خلاف ورزی کرنے والوں کو بھیجا جاتا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

پارلیمنٹ کو بند کر دیا جائے

گھانا کے ممبران پارلیمنٹ وائرس کے خدشات پر پارلیمنٹ کو بند کرنا چاہتے ہیں

یہ خدشات موجود ہیں کہ ممبران پارلیمنٹ کو انفیکشن کا سامنا ہوسکتا ہے اور کچھ ارکان پارلیمنٹ نے مجازی پارلیمنٹ کی کارروائی کو ایک وقفے کے اقدام کے طور پر پیش کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

اصل تعداد چار گنا زیادہ ہو سکتی ہے

نائیجیریا میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد چار گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔ نائیجیریا کے ڈاکٹروں کی نمائندگی کرنے والی ایک تنظیم کا خیال ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی اصل تعداد  اب تک تصدیق شدہ 8،733 کیسز سے چار گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔

(بی بی سی افریقہ)

چار صد افراد فرار

ملاوی کے دوسرے بڑے شہر  سے  کورونا وائرس کے مرکز سے لگ بھگ 400 افراد افراد ہوچکے ہیں۔ مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ فرار ہونے والے افراد کو جنوبی افریقہ سے آمد پر قرنطینہ میں رکھا  کیا گیا تھا۔ (بی بی سی افریقہ)

 (چوہدری نعیم احمد باجوہ)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ28۔مئی 2020ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 مئی 2020