• 25 اپریل, 2024

احکام خداوندی (قسط اوّل)

احکام خداوندی
قسط اوّل

(ادارتی نوٹ)


حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ سے ویسٹ بینک جماعت کے احباب و خواتین کی جو آن لائن ملاقات ہوئی وہ مؤرخہ 18جون 2021ء کو ایم ٹی اے پر نشر ہوئی۔ جس میں ایک خاتون نے سوال کیا:
انسان کو کیسے علم ہو کہ اُس نے ایک روحانی درجے سے اگلے درجے تک ترقی کر لی ہے؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جواب میں فرمایا:
’’انسان کو ہمیشہ یہ کوشش کرنی چاہیے کہ میرا مقصد اور میرا کام صرف یہ ہے کہ میں نے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے اُس کے احکامات پر عمل کرنا ہے اور اس کے بے شمار احکامات ہیں۔ایک درجے کا آپ کو کس طرح پتہ چل سکتا ہے؟ پہلے قرآن کریم سے تلاش کریں۔ قرآن کریم کے 700 حکم ہیں یا بعض جگہ پر 1200 بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا ہے۔ تو کیا ان 700 یا 1200 حکموں پر عمل کرلیا ہے؟ کیا ان کی تلاش کر لی ہے؟جب ان حکموں کی تلاش کر لی ہے اور ان پر عمل کر لیا ہے تو پھر اگلی بات آپ کریں کہ کیا اب میں کوئی اور درجہ دیکھوں گا تو پھر خدا تعالیٰ خود وہ درجہ عطا فرماتا ہے۔ انسان کی کوششوں سے عطا نہیں ہوتا ہے۔ اس لئے ایک مومن کا کام یہ ہے کہ ۔۔۔۔۔ اس کے حکموں پر عمل کرنے کی کوشش کرے۔

حضور انور کے اس اہم ارشاد کے پیش نظر قارئین الفضل کے لئے احکام قرآن کے سلسلہ کا آغاز بغرض یاد دہانی کیا جارہا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس سلسلے کو خیرو برکت کا موجب بنائے۔ اس مائدہ کو قارئین کے استفادہ کے لئے مکرمہ قدسیہ نور والا ناروے کمپوز کر رہی ہیں۔

فجزاہااللّٰہ تعالیٰ

حضرت مسیح موعودؑ اپنی کتاب کشتی نوح میں فرماتے ہیں:
’’جو شخص قرآن کے سات سو حکم میں سے ایک چھوٹے سے حکم کو بھی ٹالتا ہے وہ نجات کا دروازہ اپنے ہاتھ سے بند کرتا ہے۔‘‘

اللہ تعالیٰ
خدا کی وحدانیت

وَ لَا تَدۡعُ مَعَ اللّٰہِ اِلٰـہًا اٰخَرَ ۘ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۟ کُلُّ شَیۡءٍ ہَالِکٌ اِلَّا وَجۡہَہٗ ؕ لَہُ الۡحُکۡمُ وَ اِلَیۡہِ تُرۡجَعُوۡنَ۔

(القصص:89)

اور اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکار۔ کوئی معبود نہیں مگر وہ۔ ہر چیز ہلاک ہونے والی ہے سوائے اسکے جلوے کے۔ اُسی کی حکومت ہے اور اُسی کی طرف تم سب لوٹائے جاؤ گے۔

  • قُلۡ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ۔

(الاخلاص:2)

توکہہ دے کہ وہ اللہ ایک ہی ہے۔

  • فَاعۡلَمۡ اَنَّہٗ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ۔

(محمد:20)

پس جان لے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔

آسمانوں اور زمین کا خدا ایک ہے

  • وَ ہُوَ الَّذِیۡ فِی السَّمَآءِ اِلٰہٌ وَّ فِی الۡاَرۡضِ اِلٰہٌ ؕ وَ ہُوَ الۡحَکِیۡمُ الۡعَلِیۡمُ۔

(الزخرف:85)

اور وہی ہے جو آسمان میں معبود ہے اور زمین میں بھی معبود ہے اور وہی بہت حکمت والا(اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

تین خدا مت کہو

  • وَ قَالَ اللّٰہُ لَا تَتَّخِذُوۡۤا اِلٰـہَیۡنِ اثۡنَیۡنِ ۚ اِنَّمَا ہُوَ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ ۚ فَاِیَّایَ فَارۡہَبُوۡنِ۔

(النحل:52)

اوراللہ نے کہا کہ دو دو معبود مت پکڑ بیٹھو۔ یقیناً وہ ایک ہی معبود ہے۔ پس صرف مجھ سے ہی ڈرو۔

  • وَ لَا تَقُوۡلُوۡا ثَلٰثَۃٌ ؕ اِنۡتَہُوۡا خَیۡرًا لَّکُمۡ ؕ اِنَّمَا اللّٰہُ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ۔

(النساء:172)

اور تین مت کہو۔ باز آؤ کہ اسی میں تمہاری بھلائی ہے۔ یقیناً اللہ ہی واحد معبود ہے۔

شرک کو مٹا ڈالنا

  • وَ الرُّجۡزَ فَاہۡجُرۡ

(المدثر:6)

اور شرک کو مٹا ڈال۔ (حضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ)

اور جہاں تک ناپاکی کا تعلق ہے تو اس سے کلیۃً الگ رہ۔ (حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ)

(نوٹ: اور یوں یہ آیت دو حکم اپنے اندر لئے ہوئے ہے)

اللہ کا شریک ٹھہرانے کی ممانعت

  • فَلَا تَجۡعَلُوۡا لِلّٰہِ اَنۡدَادًا وَّ اَنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ۔

(البقرہ:23)

پس جانتے بوجھتے ہوئے اللہ کے شریک نہ بناؤ۔

  • وَ لَا تَجۡعَلُوۡا مَعَ اللّٰہِ اِلٰـہًا اٰخَرَ۔

(الذاریات:52)

اور اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود نہ بناؤ۔

  • وَ اعۡبُدُوا اللّٰہَ وَ لَا تُشۡرِکُوۡا بِہٖ شَیۡئًا۔

(النساء:37)

اور اللہ کی عبادت کرو اور کسی چیز کو اسکا شریک نہ ٹھہراؤ۔

  • لَا شَرِیۡکَ لَہٗ ۚ وَ بِذٰلِکَ اُمِرۡتُ وَ اَنَا اَوَّلُ الۡمُسۡلِمِیۡنَ۔

(الانعام:164)

اسکا کوئی شریک نہیں اور اسی کا مجھے حکم دیا گیا ہے اور میں مسلمانوں میں سب سے اوّل ہوں۔

(700 احکام خداوندی ازحنیف احمد محمود)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 جولائی 2021