• 18 اپریل, 2024

اطلاعات اعلانات

سانحہ ارتحال

مکرم مبارک احمد بھٹی اسلام آباد سے اطلاع بھجواتے ہیں کہ:
مکرم ظفر اقبال قریشی ابن مکرم قریشی عبدالحق سابق نائب امیر اسلام آباد مختصر سی علالت کے بعد مورخہ 2 اور 3 ستمبر 2020ء کی درمیانی شب ایک بجے الشفاء انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد میں وفات پاگئے۔ انا للّٰہ و انا الیہ راجعون۔ وفات کے وقت آپ کی عمر 87 سال تھی۔

آپ 1933ء میں امرتسر میں پیدا ہوئے۔ پیشہ کے اعتبار سے سول انجینئر تھے۔ سرکاری ملازمت میں ترقی کرتے کرتے چیف انجینئر کے عہدہ تک پہنچے۔ نیک نامی، دیانت اور محنت سے کام کرنے کے ناطے آپ سرکاری دفاتر میں احمدی کے نام سے پہچانے جاتےتھے۔

ریٹائر منٹ کے بعد اسلام آباد منتقل ہوگئے۔ آغاز میں حلقہ F/7 کے صدر اور سیکرٹری جائیداد رہے۔ بعد ازاں ضلعی سطح پر سیکرٹری جائیداد اور نائب امیر کے عہدہ پر 22 سال خدمات بجالانے کی توفیق ملی۔ امراء ضلع کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے متعدد بار قائمقام امیر ضلع کے عہدہ پر بھی خدمت بجا لانے کا موقع ملا۔ جو آپ نے اپنی تمام تر استعداوں اور دماغی صلاحیتوں سے کامیابی سے گزارا۔

آپ میں کمال کی انتظامی صلاحیت تھی۔ آپ کی ڈرافٹنگ بہت ہی خوب تھی۔ وقت کے بہت ہی پابند تھے۔سردی ہو یاگرمی ہو یا بارش ہو۔ آپ کے دور میں دفتر سے کبھی آپ کی غیر حاضری کا تصور نہ تھا۔سوائے کبھی شہر سے باہر گئے ہوں۔ آپ بہت ہی خاموش طبع تھے مگر صائب الرائے تھے اور نپی تلی بات کرتے۔کارکنان سے محبت کرنے اور عزت کرنے والے وجود تھے۔سادگی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔ کبھی خود نمازئی کا شائبہ تک نہیں نظر آیا۔جب بھی کوئی مرکزی کام سپرد ہوتا تو اُس وقت کام چین سے نہ بیٹھے جب تک وہ ڈیوٹی مکمل نہ ہوجائے۔

آپ موصی تھے۔ آپ نے اپنے پیچھے بیوہ کے علاوہ 4 بیٹیاں اور نواسے نواسیاں یادگار چھوڑے ہیں۔ آپ کی نماز جنازہ مورخہ 5 ستمبر کو بیت الذکر اسلام آباد میں مکرم امان اللہ امجد مربی سلسلہ نے پڑھائی ۔ اسی روز میت کو ربوہ لے جایا گیا جہاں دارالضیافت میں مکرم عدیل احمد گوندل مربی سلسلہ نے نماز جنازہ پڑھائی اور بہشتی مقبرہ دارالفضل میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ قبر تیار ہونے پر مکرم نصیر احمد چوہدری صاحب نے دعا کروائی۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

نیوزی لینڈ کی ایک احمدی خاتون کے لیے Queens Service Medal کا اعزاز

اللہ تعالی کے فضل سے امسال جماعت نیوزی لینڈ کی ایک سینئر خاتون ، محترمہ مہر حسن صاحبہ اہلیہ مکرم حسن سنگھ صاحب ، کو Queen’s Service Medal ملا ہے۔ یہ اعزاز ہر سال ملکہ کے یوم پیدائش کے موقع پر نیوزی لینڈ کی حکومت کی طرف سے دیگر اہم اعزازات کے ساتھ ،خدمت خلق اور سوشل ورک کے حوالہ سے نمایاں خدمات بجالانے والے افراد کو دیا جاتا ہے۔ موصوفہ کو اللہ تعالی کے فضل سے دو دہایوں سے زائد عرصہ سے سوشل ورک اور سینئر شہریوں کی خدمت کے حوالہ سے رضاکارانہ طور پر کام کی توفیق مل رہی ہے، جس کو سراہتے ہوئے اس سال انہیں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔

موصوفہ کو سماجی خدمت کی مختلف تنظیموں کی انتظامیہ میں شامل ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔مختلف فلاحی تنظیموں کے لئے عطیات اکھٹے کرنے کے علاوہ اپنے خاوند کے ہمراہ اپنے ذاتی خرچ پر خدمت خلق کے بعض کام سر انجام دینے کی توفیق پارہی ہیں۔ موصوفہ کی والدہ ،مرحومہ تاجن خان صاحبہ کو فجی میں پہلی صدر لجنہ اماء اللہ کے طور پر خدمت کی توفیق ملی تھی ۔

احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کے لئے اور جماعت کے لئے یہ اعزاز بہت مبارک فرمائے اور انہیں مزید خدمت خلق کی توفیق عطا ہو۔

(مرسلہ: اے مقیت)

شادی خانہ آبادی

مکرم محمد منور ملک اسلام آباد پاکستان سے اطلاع دیتے ہیں۔
خاکسار کی بیٹی عزیزہ سمیرا ملک کا نکاح عزیزم راجہ عثمان احمد ابن مکرم راجہ حنیف احمد کے ساتھ ہوا۔نکاح کا اعلان مکرم ہادی علی چوہدری قائم مقام مشنری انچارج کینیڈا نے7۔ اگست 2020ءکو بیت الاسلام ٹورانٹو میں کیا۔تقریب رخصتانہ مورخہ18 اگست کو عمل میں آ ئی۔

مورخہ 20 اگست کو مکرم راجہ حنیف احمد نے دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا۔ عزیزہ سمیرا ملک خاکسار محمد منور ملک سابق صدر خدام الاحمدیہ کینیڈا کی بیٹی اور مکرم ملک رحمت علی مرحوم سابق صدر جماعت احمدیہ چھانگا ضلع سیالکوٹ کی پوتی اور مکرم ملک حمید اللہ خان سابق امیر ضلع سیالکوٹ کی نواسی ہےجو کہ حضرت ملک مہر دین (نمبر 204) کے نواسے اور حضرت ملک حسن محمد کے پوتے ہیں اسی طرح حضرت شیخ نور احمد مختار عام بھی بزرگوں میں شامل ہیں۔ جبکہ عزیزم راجہ عثمان احمد کے دادا مکرم راجہ بشیر احمد ، مکرم راجہ نذیر احمد ظفر (ہومیو ڈاکٹر) اور مکرم راجہ نصیر احمد مرحوم سابق ناظر اصلاح وارشاد کے بڑے بھائی تھے۔ اسی طرح عزیزم راجہ عثمان احمد ، مکرم مرزا ارشاد احمد UK کے نواسے اور مکرم حافظ عبدالسلام مرحوم سابق امیرکراچی، سابق امیر دہلی اور وکیل المال کے پڑ نواسے ہیں۔

قارئین روزنامہ الفضل لندن (آن لائن) سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس شادی کو ہر لحاظ سے بابرکت اور کامیاب کرے اور انہیں اپنے بزرگوں کی نیکیوں اور دعاؤں کا وارث بنائے۔ آمین

اعلاناتِ ولادت

٭…مکرم طاہر عباس کاہلوں مربی سلسلہ تحریر کرتے ہیں۔
اللہ تعالی نے محض اپنے فضل سے خاکسار کو مورخہ 16 اگست 2020 بروز اتوار کو دوسر ے بیٹے سے نوازا ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالی نے ازراہ شفقت بیٹے کا نام عاشر احمد کاہلوں تجویز فرمایا ہے۔نومولود وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔ عاشر احمد ماسٹر محمد عباس صاحب کا ساکن192 مراد بہاولپور کا پوتا ہے۔ دعا کی درخواست ہے اللہ تعالی دونوں بچوں عزیزم شمائل احمد کاہلوں اور عاشر احمد کاہلوں کو خادم دین بنائےاور دینی و دنیاوی ترقیات سے نوازے۔ (آمین)

٭…مکرم عطا ء الحی قمر (ابو ظہبی) سے اطلاع بھجواتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے خاکسار کو مورخہ 3 اگست 2020 ء کو پہلے بیٹے عزیزم دانیال احمد قمر سے نوازا ہے۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے نومولود واقف نو کی اسکیم میں شامل ہے۔ بچے کے دادا مکرم نذیر احمد سندھی ہیں۔ نومولود کے نانا مکرم مقصود احمد ہیں۔ اسی طرح نومولود کے تایا مکرم حفیظ احمد شہزاد اور چچا مکرم اعزاز احمد ظفر بطور مربیان خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ قارئین روزنامہ الفضل لندن (آن لائن) سے بچے کے نیک اور دیندار ہونے کے لئے دعا کی درخواست ہے۔

٭…مکرم طاہر عباس کاہلوں مربی سلسلہ تحریر کرتے ہیں۔
اللہ تعالی نے محض اپنے فضل سے خاکسار کو مورخہ 16 اگست 2020 بروز اتوار کو دوسر ے بیٹے سے نوازا ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالی نے ازراہ شفقت بیٹے کا نام عاشر احمد کاہلوں تجویز فرمایا ہے۔نومولود وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔ عاشر احمد ماسٹر محمد عباس صاحب کا ساکن192 مراد بہاولپور کا پوتا ہے۔ دعا کی درخواست ہے اللہ تعالی دونوں بچوں عزیزم شمائل احمد کاہلوں اور عاشر احمد کاہلوں کو خادم دین بنائےاور دینی و دنیاوی ترقیات سے نوازے۔ (آمین)

٭…مکرم محمد کولمبس خاں۔ نمائندہ روزنامہ الفضل لندن (آن لائن) جرمنی سے اطلاع بھجواتے ہیں کہ:
اللہ تعالیٰ نے خاکسار کی واقفہ نو بیٹی عزیزہ بشریٰ خاں اور عزیزم شہزاد وسیم ابن مکرم شیخ وسیم الدین صاحب ایڈووکیٹ بہاولنگر کو مورخہ 30 اگست 2020 کو ایک بیٹے عزیزم شاہ زین وسیم سے نوازا ہے۔ نومولود بھی وقفِ نو کی تحریک میں شامل ہے۔ احباب کی خدمت میں درخواست ہے کہ دعا کریں اللہ تعالیٰ عزیز کو خادمِ دین بنائے اور صحت و سلامتی والی عمرِ دراز عطا فرمائے۔ آمین ۔

درخواستِ دعا

مکرمہ عابدہ رؤف بھٹی سندھ سے درخواست دُعا کرتی ہیں کہ:
خاکسار کے بیٹے عزیزم سید عبدالمنان شاہ ابن مکرم سید عبدالرؤف شاہ آف میرپور خاص سندھ پاکستان کا داخلہ مدرسہ حفظ ربوہ پاکستان میں امسال اللہ کے فضل سے ہو گیا ہے اور میرا یہ بیٹا واقف نو کی بابرکت تحریک میں بھی شامل ہے اس کے لئے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالی اس پر اپنا خاص فضل فرمائے اور ایسے نیک حافظ بنائے اور جو قرآن کریم کو حفظ کرنے کا اصل مقصد ہے اسے پورا کرنے والا ہو اور جہاں اس کو یاد کرنے والا ہو وہی اس کی تعلیمات پر خود اور دوسروں کو بھی عمل کروانے والا ہو۔ آمین

درخواستِ دعا

اخبار روزنامہ الفضل لندن آن لائن کو مختلف جہت سے قارئین کی طرف سے دُعاؤں کی درخواستیں ملتی رہتی ہیں۔ جو گاہے بگاہے شائع کردی جاتی ہیں تا جو دوست یا خواتین بیمار ہیں وہ دنیا بھر کے احمدیوں کی دُعاؤں کے طفیل صحت پائیں۔جو پریشان ہیں، مشکلات میں ہیں ان کی پریشانیوں اور مشکلات دور ہوں۔ جن کی اولاد نہیں یا اولاد نرینہ کی درخواست کررہے ہیں۔ ان کی گودیں نیک، صالح، صحت مند اولاد سے ہری کرے۔ جو امتحانات دے رہے ہیں وہ نمایاں کامیابی پائیں۔

قارئین روزنامہ الفضل لندن آن لائن شہداء احمدیت کے پسماندگان کو اور اسیران راہ مولیٰ کو بھی اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں۔ اللہ تعالیٰ اسیران کے لئے آسانیاں مہیاء فرمائے اور اسلام احمدیت کو دن دونی رات چونی ترقیات سے نوازتا چلا جائے۔

اللہ تعالیٰ حضرت خلیفۃ المسیح کو کامل صحت کے ساتھ درازی عمر عطا فرمائے۔ اپنی حفاظت خاص میں رکھے اور روح القدس سے اپنی تائیدات سے نوازتا رہے اور ہم تمام احباب جماعت کو خلافت کی برکات و فیوض سے حصہ لینے کی تو فیق عطا فرماتا رہے۔

(ادارہ)

تقریب آمین

مکرم لقمان احمد صاحب کرائیڈن لندن سے تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے خاکسار کی بیٹی عزیزہ سلمانہ احمد نے 6 سال کی عمر میں قرآن کریم ناظرہ کا پہلا دور مکمل کیا ہے۔

مورخہ 21؍دسمبر 2019ء بروز ہفتہ مسجد مبارک اسلام آباد میں تقریب آمین میں باقی بچوں کے ساتھ پیارے آقا حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے عزیزہ سے قرآن کریم کا کچھ حصہ سنا اور دعا کروائی۔

عزیزہ سلمانہ احمد کو قرآن کریم پڑھانے کی سعادت اس کی والدہ مکرمہ عافیہ رؤوف صاحبہ کے حصہ میں آئی۔

عزیزہ مکرم مبشر احمد طاہر صاحب جرمنی کی پوتی اور مکرم عبدالرؤوف صاحب بریڈ فورڈ یوکے کی نواسی ہے۔ احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ عزیزہ سلمانہ احمد اور اس کے والدین کو قرآن کریم کی تعلیم پر کماحقہ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 ستمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 ستمبر 2020