• 25 اپریل, 2024

آؤ !اُردو سیکھیں (سبق نمبر 21)

آؤ !اُردو سیکھیں
سبق نمبر 21

گزشتہ چند اسباق سے حروفِ ربط پر بحث جارى ہے۔ آج بھى اسى سلسلے مىں بات ہوگى۔ سب سے پہلے حرفِ ربط کى تعرىف ذىل مىں دى گئى ہے۔

 Preposition حرفِ ربط

جىسا کہ نام سے ظاہر ہے ىہ حروف دو ىا دو سے زىادہ اشىاء مىں پائے جانے والے تعلق کو بىان کرتے ہىں۔ ىہ تعلق وقت اور جگہ کے لحاظ سے بھى ہوسکتا ہے اور کىفىت و حالت کے لحاظ سے بھى۔ مشکل الفاظ سے گھبرانے کى ضرورت نہىں ہے ہم ان شاء اللہ آسان ترىن الفاظ مىں وضاحت کرنے کى کوشش کرىں گے۔ گزشتہ سبق مىں ہم نے آگے اور طرف کے بارے مىں پڑھا تھا آج ہم اس سے آگے کے حروفِ ربط کو جاننے کى کوشش کرىں گے۔ تاہم آج کے سبق مىں تحقىق کے بعد حروفِ ربط کى اىک نئى فہرست پىش کى جارہى ہے اور کوشش ہوگى کے ان تمام حروف کو مثالوں سے واضح کىا جاسکے۔

فہرست حروفِ ربط

بِنا، پر، تک، تئىں، سمىت، سے، کر، کو، کے، لئے، مىں، باہر، بغىر، پار، پاس، پىچھے، تلے، موافق، آگے، اوپر، بھروسے، بىچ، پرے، ساتھ، سامنے، سِرے، سنگ، مارے، نىچے، ہاں، اندر، برابر، جز، روبرو، سپرد، گرد، نذدىک، باوجود، باوصف، بجائے، بجز، برخلاف، برعکس، درپے، درپىش، درمىان، باعث، بدلے، بعد، حوالے، خلاف، ذرىعے، ذمے، سوا، سوائے، علاوہ، عوض، قبل، قرىب، لائق، متعلق، مشابہ، مطابق، بدون، بغىر، مابىن، ماتحت، بابت، بدولت، جانب، خاطر، معرفت، نسبت۔

نىچے وہ حروف دىے جارہے ہىں جن کا ذکر ہوچکا ہے

کو، سے، مىں، کے، تک، پر، آگے، طرف، نزدىک، پاس، بنا، بغىر، لىے، پار، پىچھے

آج کے سبق کے لىے جو حروف منتخب کىے گئے ہىں وہ ہىں موافق، بھروسے، بىچ، پرے

Acceptable/ favorable/fit/suitable/accommodating

آسان اُردو مىں اس کا مترادف مناسب بھى کہا جاتا ہے۔ البتہ معنوں مىں فرق ہوتا ہے جىسے

ىہ دوائى مجھے موافق نہىں ہے۔ ىعنى مىرے جسم ىا طبىعت اس دوائى کو قبول نہىں کرتا الرجى ہوتى ہے۔ مگر ىہ نہىں کہا جا سکتا کہ ىہ دوائى مجھے مناسب نہىں ہے۔ مناسب کا تعلق نسبت سے ہے ىعنى برابرى ہونا۔ جبکہ موافق موافقت سے ہے ىعنى کسى چىز کا کسى چىز کے کىے پورى طرح راضى ہونا۔ پورى طرح قبول کرنا۔

مثالوں پہ غور کرتے ہىں اور اس لفظ کو مزىد سمجھنے کى کوشش کرتے ہىں۔

بعض ممالک کے حالات وباء کے پھىلاؤ مىں موافق ہىں۔

ىعنى اىسے حالات ہىں کہ وبا کے پھىلاؤ مىں مددگار ہىں۔ جىسے آبادى، ناقص صفائى، ناقص نظامِ صحت، اور غربت وغىرہ

ىہ دوا ملىرىا کے مرىضوں کے موافق نہىں۔

ىعنى فائدہ مند نہىں

ہم اللہ تعالىٰ کے احکامات کے موافق عمل کرکے کامىاب ہوسکتے ہىں۔

ىعنى احکامات کے مطابق عمل کرنا۔

ربوہ مىں مجھے اپنے دل کے موافق ماحول مل گىا۔

دل پسند ماحول ملنا۔

انسان کو اپنى طعىت کے موافق ہى روزگار تلاش کرنا چاہىے۔

ىعنى اىسا کام تلاش کرنا جو آپ کو آتا ہو اور آپ اس مىں دلچسپى رکھتے ہوں۔

انسان کو اس کى نىت کے موافق ہى پھل ملتا ہے۔

ىعنى انسان کے کاموں کے نتائج اس کے ارادوں کے مطابق نکلتے ہىں۔ ىہاں موافق مطابقت کا معنى دے رہا ہے۔

It means that consequences agree with one’s intentions 

خدا تعالى کى مرضى کے موافق دعا کرنے سے دعا قبول ہوتى ہے۔

ىعنى دعا کرتے وقت ہمىں اللہ تعالى کے احکامات کا سىاق و سباق سامنے رکھنا چاہىے۔ اگر ہمارى دعا اللہ تعالى کى ناراضى کا باعث ہے تو کىسے قبول ہوگى۔

ملکى نظام کو جدىد ضرورتوں کے موافق بنانے کى کوشش کى جارہى ہے۔

ىعنى اىسا نظام بناىا جارہا ہے جو جدىد تقاضوں کو پورا کرسکے۔ ىعنى موافق کا مطلب ہوا کہ جو ضرورت کو پورا کرے۔

سرکارى عمارتوں کو معذور افراد کے موافق بناىا جانا چاہىے

Public places should be accommodating for disables

تعلىمى اداروں مىں اىسا نظام ہونا چاہىے جو معذور طلباء کے موافق حال ہو۔

In the universities of western countries this system is called accommodations for disables

اس نظام کے تحت معذور اور بىمار طلباء کو بعض سہولتىں دى جاتى ہىں۔ان سہولتوں مىں امتحانى وقت مىں اضافہ، کام جمع کروانے کى تارىخى حد کو بڑھانا، کلاس روم مىں مناسبِ حال بىٹھنے کى جگہوں کو مخصوص کرنا، دورانِ لىکچر متعدد وقفے دىنا وغىرہ شامل ہىں۔ اس نظام کو تىسرى دنىا کے ممالک مىں بھى رائج کىا جاسکتا ہے اور اس طرح ان کا نظامِ تعلىم اسلام کى تعلىمات کے مطابق کمزوروں اور معذوروں کے موافق ہوجائے گا۔

Trust/dependence/ reliance بھروسہ ىا بھروسے

اردو زبان مىں کچھ اور الفاظ بھى ہىں جو ىہى معنىٰ دىتے ہىں جىسےاعتبار، ىقىن، اعتماد، امىد، آسرا، توکل۔ اس حرفِ ربط کو سمجھنے کے لىے چند مثالوں پہ غور کرتے ہىں۔

 انسان کو خدا تعالى پہ بھروسہ کرتے ہوئے مقصد کے حصول کے لىے پورى کوشش کرنى چاہىے۔

ىعنى ىہ ىقىن رکھنا کہ خدا تعالىٰ مدد فرمائے گا۔

اجنبىوں پہ بھروسہ کرنا مجھدارى نہىں ہے۔

ىہاں مراد ہے اعتماد کرنا۔

آج کے دور مىں انسان کس پہ بھروسہ کرے۔

ىعنى بے ىقىنى کى صورت حال ہے۔

کسى انسان کا بھروسہ نہىں تورنا چاہىے۔

ىہاں بھروسے سے مراد ہے اُمىد۔

Between/ within/ among/in between بىچ

اس حرفِ ربط کو سمجھنے کے لىے چند مثالىں دىکھتے ہىں۔

ہمارے بىچ مىں کوئى معاہدہ نہىں ہے۔

ىعنى ہم دونوں فرىقوں کے درمىان کوئى معاہدہ نہىں ہے۔

مىچ کےدوران اىک کبوتر مىدان کے بىچ مىں آگىا۔

ىعنى مىدان کے مرکزى حصہ مىں اىک کبوتر آگىا۔ تو بىچ سے مراد مرکزى حصہ بھى ہے۔

ڈرامے کے بىچ مىں اىک طوىل وقفہ آگىا۔

ىہاں مراد ہے کسى جارى کام مىں مداخلت کرنا۔ جىسے کہىں کہ تم بىچ مىں کہاں سے آگئے۔

تم بىچ مىں اپنى ٹانگ نہ اڑاؤ۔

اس محاورے مىں بھى بىچ کا مطلب مدخلت کرنا ہے۔

تم بىچ مىں سے نکل جاؤ۔

ىعنى تم اپنى حمائت ىا وکالت بند کردو۔ ىعنى کسى معاملے سے کسى شخص کو دور رہنے کا کہنا۔

ہمارى گلى کے بىچ مىں اىک گڑھا ہے۔

ىعنى راستے مىں اىک گڑھا ہے۔

جنگل کے بىچوں بىچ اىک راستہ ہے۔

ىعنى جنگل کے اندر اندر اىک راستہ ہے۔

On the other side/away/acrossپرے

اس حرفِ ربط کا تعلق جگہ سے ہے۔ ىعنى ىہ واضح کرتا ہے کہ کوئى چىز دوسرى چىزوں سے جگہ کے لحاظ سے دور، فاصلے پہ ہے۔ اس کا متضاد ورے ہے جو اردو مىں عام طور پر بہت کم استعمال ہوتا ہے۔ ’رے‘ کا استعمال بہت زىادہ ہے۔ ’ورے‘ کى بجائے اُدھر، اُس طرف، اِس کنارے وغىرہ زىادہ استعمال ہوتا ہے۔

فاصلے پر، دور

جب فقرے مىں استعمال ہوتا ہے تو ىہ مندرجہ ذىل معنى دىتا ہے۔

 دور ہو، ہٹ جاؤ

مثالىں:۔

سب پرے پرے ہوجائىں۔

مىں اس کى بات کررہا ہوں جو سب سے پرے بىٹھا ہے۔

اس کے علاوہ ىہ مندرجہ ذىل معنى دىتا ہے۔

 زىادہ بلند ىا پست، آگے

اس پہاڑ سے پرے اىک وادى ہے۔

ىعنى آگے

اس درىا کے پرے اىک بلند پہاڑ ہے۔

ىعنى اُس طرف، اُس پار، اُدھر، ورے کى ضد۔

بىٹے کے غم سے نڈھال ہوکر دنىا سے پرے ہٹ گىا۔

اىک طرف کو، الگ، علىحدہ.ىعنى

کىونکہ ہم ىہ اسباق الفضل آن لائن کلاس کے ذرىعے پڑھ رہے اس لىے مثالوں سے واضح کرنا بہت ضرورى ہے۔

حضرت مسىح موعودؑ فرماتے ہىں:۔
اندھے سے مراد وہ ہے جو روحانى معارف اور روحانى لذات سے خالى ہے۔ اىک شخص کورانہ تقلىد سے کہ مسلمانوں کے گھر مىں پىدا ہوگىا، مسلمان کہلاتا ہے۔ دوسرى طرف اس طرح اىک عىسائى عىسائىوں کے ہاں پىدا ہو کر عىسائى ہوگىا۔ ىہى وجہ ہے کہ اىسے شخص کو خدا، رسول اور اور قرآن کى کوئى عزت نہىں ہوتى۔ اس کى دىن سے محبت بھى قابلِ اعتراض ہے۔ خدا اور رسول کى ہتک کرنے والوں مىں اس کا گزر ہوتا ہے۔ اس کى وجہ صرف ىہ ہے کہ اىسے شخص کى روحانى آنکھ نہىں۔ اس مىں محبتِ دىن نہىں۔

مشکل الفاظ کے معنى:۔

روحانى معارف: روحانى علوم

روحانى لذات: روحانى تجربات، لذت کى جمع

کورانہ تقلىد: اندھا دھند پىروى کرنا، بلا سوچے سمجھے

ہتک: بے عزتى

روحانى آنکھ: روحانى سمجھ بوجھ

(عاطف وقاص۔ٹورانٹو کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 اکتوبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ