• 19 اپریل, 2024

سانحہ ارتحال

مکرم حکیم محمد قدرت اللہ محمود چیمہ یہ افسوس ناک اطلاع بھجواتے ہیں کہ:
ہمارے انتہائی مخلص خادم سلسلہ میجرریٹائرڈ سعید احمد صاحب مورخہ 15؍نومبر 2022ء شام بعمر 80سال بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ

مرحوم نے پاکستان آ رمی سے ریٹائرمنٹ کے بعد بطور نائب وکیل الدیوان تحریک جدید اورنائب وکیل المال اول تحریک جدید خدمت کی توفیق پائی۔ خلافت اورنظام جماعت سے گہری وابستگی رکھتے تھے۔ مالی قربانی میں پیش پیش رہتے۔ مرحوم اللہ تعالیٰ کے فضل سے 1/5شرح کے موصی تھے۔ چندہ جات میں بہت باقاعدہ اوربر وقت ادا ئیگی کرنے والے تھے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے تحریک جدید اور وقف جدید کے نئے مالی سال کا اعلان ہوتے ہی اپنا وعدہ سوفیصد اداکر دیتے اور اس کے بعد دوران سال ہر ماہ کے آغاز پر اضافی چندہ کی ایک معقول رقم جمع کرواتے رہتے۔

آ پ انتہائی شریف النفس، عبادت گزار، تہجد گزار، دعاگو، با اخلاق شخصیت کے حامل بزرگ تھے۔ باسکٹ بال کے اچھے کھلاڑی تھے۔ پنجاب یونیورسٹی اور پاکستان آ رمی کی ٹیم میں بھی کھیلتے رہے۔ آ پ کے والد چوہدری محمد بوٹا صاحب مرکز احمدیت کے ابتدائی آ باد کاروں اور ابتدائی دوکانداروں میں سے تھے۔

آ پ کی نماز جنازہ موٴرخہ 16؍ نومبر 2022ء دوپہر ایک بجے ڈاکٹر عبدالخالق خالد صاحب نے پڑھائی۔ تدفین بہشتی مقبرہ میں ہو ئی۔ قبر تیار ہونے پر مکرم قریشی عبد الحلیم نے دعا کروائی۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آ پ کے تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین یا ارحم الراحمین۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 نومبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی