• 19 اپریل, 2024

سینیگال کوب ریجن میں مسجد کی تعمیر اور افتتاح

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ سینیگال کوب ریجن میں امسال تیسری مسجد تعمیر کرنے کی توفیق ملی۔ الحمد للہ علی ذلک۔ جاترا گاؤں کی اس مسجد کا سنگ بنیاد مکرم ناصر احمد سدھو امیر سینیگال نے رکھا۔ دسمبر 2019ء کے آخری عشرہ میں تکمیل ہوئی۔ اس مسجد کی خاص بات اس کے خوبصورت مینار ہیں۔ اس مسجد کا کل رقبہ دو ایکڑ ہے۔ جس میں آموں کے درخت لگائے گئے ہیں۔ مسجد کا مسقف حصہ 104 مربع میٹر ہے۔ اس مسجد کی تعمیر میں مستری کے معاوضہ کے علاوہ کوئی مزدوری ادا نہیں کی گئی۔ خدام و انصار نے باری باری وقار عمل کیا۔ اور لجنہ اماء اللہ نے دور دراز سے پانی لا کر مہیا کیا۔

الحمد للہ انہوں نے یہ ذمہ داری بہت احسن رنگ میں ادا کی۔ غرض یہ کہ اس مسجد کی تعمیر میں وقار عمل کے ذریعہ سے کثیر رقم کی بچت کی گئی۔

3 جنوری 2020ء کو مکرم زیان بروجا نے مرکزی نمائندہ بروکے جلسہ سالانہ سینیگال 2019ء نے فیتہ کاٹ کر دعا کرواکر مسجد کا رسمی افتتاح کیا۔اس کے بعد مکرم ناصر احمد سدھو امیر جماعت احمدیہ سینیگال نے نماز جمعہ کی امامت کروائی۔ بعد ازاں مکرم کمال زیان نے احاطہ مسجد میں آم کا پودا لگایا اور دعا کروائی۔ مسجد کے افتتاح میں الجزائر سے پانچ رکنی وفد کے علاوہ جرمنی کے نمائندہ بھی افتتاح کے لئے آنے والے وفد کا حصہ تھے۔

افتتاح کے موقع پر معززین جن میں متعدد گاؤں کے چیف اور امام شامل ہوئے۔ مہمانوں نے جماعت کی دینی اور انسانی خدمات کا اعتراف کیا۔ نیز 15 دیہات سے آئے 219 افراد، معززین اور مرکزی وفد کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ کھانے کے بعد مرکزی مہمانوں نے گاؤں والوں سے تعارف حاصل کیا، بچوں میں ٹافیاں تقسیم کیں اور ان کا حوصلہ بڑھایا، دونوں طرف سے اظہار محبت دیکھنے کے لائق تھا۔ اہل دیہات مرکزی نمائندہ کو دیکھ کر بہت خوش تھے۔ مرکزی وفدکی آمدپر نعرہ ہائے تکبیر سے فضاء گونج اٹھی۔ اور یہ روز کر مبارک سبحان من یرانی اور لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ کا بلند آواز میں ورد کیا گیا۔ جس پر مرکزی مہمانوں کے تشکر کے جذبات تھے۔

اس مسجد کا افتتاح ایک لحاظ سے ایک چھوٹا سا جلسہ تھا۔جس سے چھوٹے بڑے سب بہت خوش تھے۔بعد ازاں اہل دیہات نے مرکزی مہمانوں کو الوداع کیا۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مسجد کو ہدایت اور نور کا سرچشمہ بنادے۔ اور مسجد کی اصل رونق نمازیوں سے ہے اللہ اس کو نمازیوں سے بھرا رکھے۔ آمین

(ظفر اقبال ساہی۔سینیگال)

پچھلا پڑھیں

طلوع و غروب آفتاب

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 جنوری 2020