• 25 اپریل, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ 29 ۔اپریل2020ء

روس میں متأثرین کی تعداد میں قابل فکر اضافہ/برطانیہ میں  تعلیمی ادارے کھولنے پر غور/ سپین میں ساحل  سمندر پر بلیچ  ڈالا گیا/ ڈیڑھ بلین لوگوں کا روزگار متأثر/کورونا کس طرح پھیلا؛ تحقیقات کا مطالبہ/بریگزٹ تجارتی معاہدہ متأثر ہونے کا اندیشہ

متاثرہ افراد : 31لاکھ32ہزار                           اموات: 2 لاکھ17ہزار

درجہ بندی ملک کورونا سے حلاکتوں کی تعداد
1 امریکہ 50,492
2 اٹلی 26,977
3 سپین 23,190
4 فرانس 23,261
5 برطانیہ 21,092

https://covid19.who.int/

دنیا بھر سے اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد9 لاکھ37ہزار ہے۔ جن میں سپین  میں سب سے زیادہ 1 لاکھ24ہزار لوگ شامل ہیں۔ اس کے بعد جرمنی  میں یہ تعداد 1 لاکھ 20 ہزار جبکہ امریکہ میں  1 لاکھ 16 ہزار  ہے۔

(John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر متأثرین کی تعداد میں مثبت کمی ہوئی ہے اور 76 ہزار 300 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح  اموات میں 3ہزار 8سو کا اضافہ  ہوا ہے۔ جو کہ گزشتہ دنوں کی نسبت کافی کم ہے۔

براعظم/ علاقے متأثرین
یورپ 13 لاکھ 86 ہزار
امریکہ 12 لاکھ 13ہزار
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 1 لاکھ 76 ہزار
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 1 لاکھ 47 ہزار
جنوب مشرقی ایشیا 50 ہزار

https://covid19.who.int/

گزشتہ 24 گھنٹوں میں اضافہ:

  • روس میں  متأثرین کی تعداد تقریباً 1 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ اس تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں  تقریباً 6 ہزار کا  قابل فکر اضافہ ہوا ہے۔جبکہ اس عرصہ میں مرنے والوں کی تعداد میں 105 کا اضافہ ہوا ہے۔ کُل اموات 972 ہوگئی ہیں۔
  • ایران میں گزشتہ  24 گھنٹوں میں متأثرین کی تعداد میں   1 ہزار 73 کا اضافہ ہوا جس سے کل تعداد 94 ہزار ہوچکی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد میں  80 کے اضافہ کے ساتھ کُل تعداد 6 ہزار ہوچکی ہے۔
  • بیلجئم میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 170 اموات ہوئی ہیں۔
  • ہالینڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں   145 اموات ہوئی ہیں۔
  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں فلپائن میں 28 ، جبکہ بنگلہ دیش میں 8 اموات ہوئی ہیں۔

https://www.worldometers.info

  • امریکہ میں  متأثرین کی تعداد  1 ملین سے تجاوز کرگئی ہے  جو کہ عالمی متأثرین کی تعداد کا ایک تہائی  ہے۔ جبکہ مرنے والوں کی تعداد  60 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جو کہ  جنگ ویتنام میں مرنے والوں کی تعداد بھی پار کرگئی ہے۔ (BBC)
  • امریکی صدر ٹرمپ نے  Meat Processing Plants کھلے رکھنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں انہی plants  سے کورونا کے پھیلنے کی طرف کافی رجحان رہا ہے۔ (BBC)
  • برطانوی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں موجود  کے تمامCare Homesکے اسٹاف کا بلا امتیاز کورونا ٹیسٹ لازمی کیا جائے گا۔ (BBC)
  • فرانس نے اسکولوں اور پبلک ٹرانسپورٹس میں ماسک کے استعمال کو لازمی قرار  دے دیا ہے۔ (BBC)
  • برطانوی وزیر خارجہ کے مطابق اب تک تقریباً 1.5 ملین بیرون ممالک میں پھنسے ہوئے برطانوی باشندوں کو وطن واپس لایا جاچکا ہے۔ ان میں  2 لاکھ افراد سپین جبکہ  50 ہزار آسٹریلیا سے گزشتہ مہینہ میں آئے ہیں۔ (BBC)
  • برطانوی  سیکرٹری تعلیم کے مطابق ملک بھر میں تعلیمی ادارے بتدریج کھولنے کی طرف غور کر رہے ہیں۔البتہ چند مخصوص عمر کے طلباء کیلئے یہ طریق اپنایا جا سکے گا۔ (BBC)
  • آسٹریلوی وزیر اعظم کا کورونا کے پھیلاؤ کی عالمی تحقیقات کرنے کا مطالبہ۔ واضح رہے کہ اس پر چائنہ کی طرف سے پہلی ہی شدید رد عمل سامنے آچکا ہے۔ (BBC)
  • جرمنی نے اپنے شہریوں کو 14 جون تک بیرون ملک سفر کرنے سے منع کردیا ہے۔ (CNN)
  • سپین  کا اپنے ساحلوں  پر ؛ بچوں کیلئے کھولنے سے پہلے Bleach  کا مکمل سپرے۔حاکم کے مطابق ٹریکٹر کی مددسے تقریباً 2 کلومیٹر وسیع علاقے میں اسپرے کیا گیا۔ (BBC)
  • Deutsche Bank نے 280 ملین ڈالرز کورونا وبا سے متأثر ہونے والی معیشت کیلئے مختص کردئے ہیں۔ (CNBC)
  • موجودہ عالمی حالات کی وجہ سے سنگاپور کے بنکوں کی بہترین صورتحال اب جلد تبدیل ہوجائے گی۔ (CNBC)
  • کورونا کے باعث بریگزٹ تجارتی معاہدہ بھی متأثر ہونے کا خدشہ (CNBC)
  • امریکی  تنظیم برائے مزدوران کے نمائندے کے مطابق  تقریباً ڈیڑھ بلین لوگوں کا روزگار کسی نہ کسی طور پر شدید متأثر ہوچکا ہے۔(BBC)

(انیس احمد ندیمؔ۔ جاپان)

نمائندہ روزنامہ الفضل لندن (آن لائن)

پچھلا پڑھیں

نعت

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر13، 29۔اپریل 2020ء