• 25 اپریل, 2024

دنیا کے حالات اور اسیران کے لئے دعا کی تحریک

دنیا کے حالات اور اسیران  کے لئے دعا کی تحریک

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ نے اپنے خطبہ جمعہ بیان فرمودہ  29 اپریل 2022ء میں دعا کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:

’’دعائیں بھی کریں۔ دنیا کے لئے بھی دعائیں کریں، دنیا کے حالات بہتر ہوں۔ آپس میں جو دشمنیاں چل رہی ہیں، ملک ملک پہ حملے کر رہے ہیں وہ عقل کے ناخن لیں اور ان چیزوں سے باز آجائیں ورنہ دنیا تباہی کی طرف جارہی ہے بہت زیادہ اور اپنے پیدا کرنے والے خدا کو یہ پہچان لیں تو  تب ہی اس سے نکل سکتے ہیں۔

اسی طرح  اسیران ، احمدی اسیران جو ہیں، ان کے لئے دعا کریں۔ پاکستان میں احمدیوں کے جو حالات ہیں ، ان کے لئے دعا کریں۔ دنیا کے بعض اور ممالک میں حالات ہیں، ان کے لئے دعا کریں۔ افغانستان  کے اسیران ہیں، ان کے لئے دعا کریں۔ الجزائر کے اسیران ہیں، ان کے لئے دعا کریں۔

پاکستان میں تو قانون کی وجہ سےان کی ہر جگہ اور پھر یہ ہے کہ  مولوی کا خوف اور یاعوام کے نام پر عوام کا خوف جو ہے وہ صحیح فیصلہ بھی کرنے  کی توفیق نہیں دیتا ججوں کو۔اللہ تعالیٰ حالات بہتر کرے اور پاکستان میں بھی احمدی آزادی سے رہنے لگیں۔‘‘ (آمین)

(ادارہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 اپریل 2022

اگلا پڑھیں

عید اصل میں خوشی کا نام ہے