• 20 اپریل, 2024

اطلاعات اعلانات

درخواست دعا

مکرمہ مبارکہ شاہین جرمنی لکھتی ہیں۔
ہماری پیاری بیٹی مکرمہ ماہا نیر بدر کے نکاح کا اعلان ہمراہ ولید رضا بدر مؤرخہ یکم مئی 2020ء بروز جمعۃ المبارک مسجد نور فرینکفرٹ میں مکرم محمد الیاس منیر مربی سلسلہ نے بعوض7ہزار یورو حق مہر پر کیا۔الحمدللہ اسی دن رخصتی بھی عمل میں آئی۔

عزیزہ ماہا نیّر ڈاکٹر قاضی لعل الدین مرحوم (سول سرجن، نور ہسپتال قادیان) کی نسل سے ہے۔شیخ ممتاز رسول مرحوم کی نواسی اور خواجہ عبد المجید مرحوم کی پوتی ہے۔عزیزم ولید رضا بدر مکرم عبد الستار بدر ربوہ کے پوتے اور مکرم محمد یوسف سلیم ملک (سابق انچارج شعبہ زودنویسی) کے نواسے ہیں۔دعا ہےکہ اللہ تعالیٰ یہ رشتہ ہر دو کےلئے اور خاندانوں کےلئے بہت مبارک فرمائے۔ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ صحت سے رکھے۔ نیک نسلیں تاقیامت ان سے چلیں۔ خلافت حقّہ اسلامیہ احمدیہ سے ہمیشہ وابستہ رہنے والے ہوں۔مقبول خدمت دین کی توفیق انہیں ہمیشہ ملتی رہے۔ آمین

اعلان ولادت

مکرم رانا سلطان احمد خان تحریر کرتے ہیں کہ
میرے بھانجے مکرم رانا محمد طاہر اور ان کی اہلیہ عزیزہ نداء طاہر کو اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے مورخہ 14مئی 2020ء کو پہلے بیٹے سے نوازا ہے۔ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اجازت سے نومولود کا نام آحل احمد طاہر تجویز ہوا ہے۔ حضور انور نے وقف نو کی منظوری بھی عطا فرمائی ہے۔ نومولود میری ہمشیرہ محترمہ بشریٰ بیگم مرحومہ اہلیہ مکرم رانا محمد خان ریٹائرڈ سب انسپکٹر پولیس کا پہلا پوتا نیز مکرم رانا ناصر احمد ابن مکرم رانا بشیر احمد اہرانوی ساکن نفیس نگر محمد آباد اسٹیٹ کا نواسہ اور حضرت امیر محمد خان اہرانوی صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نسل سے ہے۔ احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آحل احمد طاہر کو نیک، صالح، خلافت کا مطیع و فرمانبردار اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ29۔مئی2020ء