• 23 اپریل, 2024

فقہی کارنر

جان بوجھ کر نماز چھوڑنا

حضرت مسیح موعودؑ فرماتے ہیں۔
تفسیر حسینی میں زیر تفسیر آیت وَاَقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ وَلَا تَکُوۡنُوۡا مِنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ (الروم: 32) لکھا ہے کہ کتاب تیسیر میں شیخ محمد اسلم طوسی سے نقل کیا ہے کہ ایک حدیث مجھے پہنچی ہے کہ آ نحضرت ﷺ فر ماتے ہیں کہ۔ جو کچھ مجھ سے روایت کرو پہلے کتاب اللہ پر عرض کر لو۔ اگر وہ حدیث کتاب اللہ کے موافق ہو تو وہ حدیث میری طرف سے ہو گی ورنہ نہیں۔ سو میں نے اس حدیث کو کہ مَنْ تَرَکَ الصَّلٰوةَّ مُتَعَمِّدًا فَقَدْ کَفَرَ قرآن سے مطابق کرنا چاہا اور تیس سال اس بارہ میں فکر کرتا رہا مجھے یہ آیت ملی وَاَقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ وَلَا تَکُوۡنُوۡا مِنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ (الروم:32)

(الحق مباحثہ لدھیانہ، روحانی خزائن جلد4 صفحہ40 مطبوعہ نومبر 1984ء)

(داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 جولائی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ