• 20 اپریل, 2024

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَأَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ

(جامع ترمذی کتاب الدعوات حدیث نمبر: 3563)

ترجمہ: ’’یعنی اے اللہ! مجھے حرام رزق سے بچا کر اپنا حلال رزق میرے لئے کفایت کردے۔ اور اپنے فضل سے مجھے اپنے سوا دوسروں سے بے نیازاور مستغنی کر دے (یعنی کبھی دوسروں کا محتاج نہ بنوں)۔‘‘

یہ پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی حصولِ حلال رزق اور قرض سے بچنے کی پیاری اور جامع دعا ہے۔

حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے روایت ہے کہ ایک مکاتب غلام نےان کے پاس آکرکہا کہ میں اپنی مکاتبت کی رقم ادا نہیں کرپارہاہوں (یعنی فدیہ آزادی ادا کرنےسے قاصر ہوں)، آپ ہماری کچھ مدد فرمادیجئے تو حضرت علیؓ نے فرمایا: کیا میں تم کو کچھ ایسے کلمے نہ سکھادوں جو رسول اللہ ﷺ نے ہمیں سکھائے تھے؟ اور فرمایا تھا کہ اگر تجھ پر (صِیر) پہاڑ کے برابر بھی قرض ہو تو اس دعا کی برکت سے اللہ اس کے ادا کرنے کے سامان فرما دے گا نیز فرمایا: اَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَأَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ۔

یہ حدیث مبارکہ ہمیں اس امر کی طرف توجہ دلاتی ہے کہ رزق حلال نہ صرف دوسروں کی محتاجی سے نجات دیتا ہے بلکہ اولاد کے نسل در نسل نیک اور سعادت مند ہونے کا بھی ضامن ہے۔

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 ستمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 ستمبر 2020