• 25 اپریل, 2024

ماہ اگست میں موصول ہونے والے قارئین الفضل کی آراء و تبصرے (قسط 9)

ماہ اگست میں موصول ہونے والے قارئین الفضل کی آراء و تبصرے
قسط 9

پیارے امام سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جلسہ سالانہ انگلستان کے دوسرے روز کے خطاب میں روزنامہ الفضل آن لائن لندن کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:
’’روزنامہ الفضل آن لائن شائع ہو رہا ہے یہاں سے۔انسٹا گرام اور ٹوئیٹر اور فیس بک کے ذریعہ سے۔ اس کی بھی کہتے ہیں فیس بک اسٹییٹس اور پی ڈی ایف کے ذریعے چار لاکھ سے زائد تک پہنچ چکی ہے قارئین کی تعداد‘‘

نئی روح پھونک دی گئی ہو

ماشاء اللہ !مورخہ 26 جولائی کے شمارے میں الفضل کی تاریخ پڑھ کر ایسا لگا جیسے اس اخبار کی خدمت کے لیے ایک نئی روح پھونک دی گئی ہو۔اللہ تعالیٰ ایڈیٹر صاحب اور ان کی ٹیم کو خلیفہ وقت کا حقیقی سلطان نصیر بنائے آمین۔

(وقار بھٹی )

انتہائی معلوماتی اور یاد رکھنے کے قابل مضمون

مورخہ 26 جولائی کے شمارے میں الفضل کی تاریخ کے سمندر کو کوزے میں بند کر دیا ہے۔انتہائی معلوماتی اور یاد رکھنے کے قابل مضمون ہیں۔

مضامین بہت عمدہ اور سبق آمور

محر م کے سلسلے میں شائع ہونے والے مضامین بہت عمدہ اور سبق آموز تھے۔لجنہ اماءاللہ اور ناصرات الاحمدیہ کے حوالے سے بہت اچھے مضامین لکھے گئے۔اللہ کرے ہم ان خوش نصیب صحابیات کے نقشِ قدم پر چلنے والی بن سکیں اور اپنے پیارے آقا کے ہر حکم پر عمل کرنے والی ہوں۔ آمین۔

(خالدہ نزہت۔ آسٹریلیا)

منفرد تاریخٰ اور سیر حاصل

جلسہ سالانہ نمبرز بابت ذیلی تنظیمیں شاندار،منفرد، تاریخی اور سیر حاصل تھے۔

(امۃالباری ناصر۔امریکہ)

غم بانٹ لیا ہو

حضرت حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کی پاکیزہ یادوں پر مشتمل اداریے نے پڑھنے کا مزہ بھی دیا اور درد بھی۔ہر سال یہ المناک تاریخ دہرانا تکلیف دہ تو ہوتا ہے مگر جماعتی اخبارات میں تحریرات پڑھنے کے بعد محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کسی کے ساتھ بیٹھ کر یہ غم بانٹ لیا ہو۔اللہ تعالی لکھنے والوں کو جزا دے۔ آمین۔

(نبیلہ رفیق۔ ناروے)

اداریوں نے رلا دیا

مورخہ 4 اگست و 6 اگست کی اشاعت میں ’’حسن اور حسین جوانان جنت کے سردار اور دنیا کے میرے دو پھول ہیں‘‘ان اداریوں نے آج پھر رلا دیا۔اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے جو ہمیں پڑھنے کے لیے اتنا قیمتی مواد دیتے ہیں۔

2۔ ہر اداریہ ہی سبق آموز

الفضل نے نئے ہجری سال کی مبارک باد دی۔آپ کو اور آپ کی ٹیم کو بھی دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارک۔ محرم الحرام کی مناسبت سے جو دعائیں شائع ہوئیں انہوں نے بہت فائدہ دیا۔میں بہت کچھ سیکھتی ہوں۔ ہر اداریہ ہی میرے لیے سبق آموز ہوتا ہے جس سے میں سیکھتی رہتی ہوں۔ اللہ آپ کوجزائے خیر دے آمین۔

(صفیہ بشیر سامی۔لندن)

قابلِ قدر تحریرات

ماشا ءاللہ !تنظیمی سطح پر اہمیت و ذمہ داریوں کے عناوین کے تحت انتہائی قابلِ قدر تحریرات شائع ہو رہی ہیں۔

(رحمت اللہ بندیشہ۔ جرمنی)

عربی ام الالسنہ

مورخہ 29 جولائی کے شمارے میں ’’محرم الحرام اور چند دعائیں‘‘ کے زیر عنوان کچھ دعائیں درج ہیں۔ ان میں کبر کا ترجمہ بڑھاپے کے عوارض ہو نا چاہیے۔ایڈیٹر صاحب نے اس کے جواب میں کہا’’عربی ام الالسنہ ہے اور اس کے کئی بطن ہیں۔ تکبر ترجمہ کرنا بھی غلط نہیں ہے‘‘

(رانا منظور احمد۔کینیڈا)

نئی جہت کا اخبار اور بہترین روحانی مائدہ

الفضل آن لائن آپ کی ادارت میں ایک نئی جہت کااخبار اور بہترین روحانی مائدہ بن گیا ہے۔اس میں ضرور پیارے امام ایدہ اللہ تعالیٰ کی دعائیں اور راہنمائی شامل حال ہوگی۔الفضل نے تنظیمی عہد کے بیان کا سلسلہ شروع کر کے قارئین کو عمل پیرا ہونے کی طرف توجہ دلائی ہے۔ اللہ تعالیٰ یقیناً اس کے مفید نتائج پیدا فرمائے گا۔ان شاء اللہ۔

(منیر مسعود)

قابل ستائش

13 اگست کے شمارے میں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر تین مضامین اور جناب ثاقب زیروی کی نظم قابل ستائش اور آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں۔

(ابن ایف آر بسمل)

قابل تحسین آئیڈیا

ذیل تنظیموں کے حوالہ سے خصوصی نمبرز کی اشاعت قابل تحسین آئیڈیا تھا جسے آپ کی ٹیم اور مصنفین کی محنت نے شاندار مقام پر پہنچایا۔مضامین کے عقب میں تنظیمی جھنڈا کا عکس بہت بھلا دکھائی دیتا تھا۔الغرض کہ ہر پہلو سے خصوصی نمبرز کو خاص بنایا گیا۔

(ثمرہ خالد۔ جرمنی)

الفضل کے مضامین علم و عرفان میں ڈوبے لیکن عام فہم

الفضل آن لائن اپنے مضامین کے لحاظ سے نہایت معلوماتی اور سبق آموز ہے۔ہر مضمون علم میں اضافے کا موجب ہے۔الفضل کی تصانیف علم و عرفان اور فصاحت میں ڈوبی ہوتی ہیں لیکن اتنی عام فہم ہوتی ہیں کہ قارئین کو سمجھنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔جس کے لیے ہم الفضل کے نہایت ممنون ہیں۔

(سیدہ ثریا صادق۔ برطانیہ)

کمال مساعی

ماشاء اللہ کمال مساعی ہے ادارہ الفضل آن لائن کی۔ہر موقع کی مناسبت سے،ہر تاریخی دن کے حوالہ سے تمام قارئین کے لیے قیمتی مواد مہیا کرنا اور ساری توجہ الفضل کی طرف کھینچ لینے کے تعلق سے ہمارا پیارا اخبار روزنامہ الفضل خاص اہمیت کا حامل ہے۔ جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرًا۔

(امۃ الشافی رومی۔ قادیان)

پچھلا پڑھیں

صلی اللہ علیہ وسلم

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 ستمبر 2022