• 19 اپریل, 2024

بیوی کے ناز اٹھانا

آنحضرت ﷺ حضرت عائشہ ؓ کے بہت ناز اٹھاتے تھے۔ ایک دفعہ ان سے فرمانے لگے کہ عائشہؓ میں تمہاری ناراضگی اور خوشی کو خوب پہچانتا ہوں۔ حضرت عائشہ ؓ نے عرض کیا وہ کیسے؟ فرمایا جب تم مجھ سے خوش ہوتی ہو تو اپنی گفتگو میں رب محمدؐ کہہ کر قسم کھاتی ہو اور جب ناراض ہوتی ہو تو رب ابراہیم ؑ کہہ کر بات کرتی ہو۔ حضرت عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ ہاں یا رسول اللہ! یہ تو ٹھیک ہے مگر بس میں صرف زبان سے ہی آپؐ کا نام چھوڑتی ہوں (دل سے توآپؐ کی محبت نہیں جاسکتی)۔

(ماخوذبخاری کتاب النکاح باب غیرۃ النساء و وجد ھن)

پچھلا پڑھیں

آئیوری کوسٹ ریجن بندوکو میں یوم تبلیغ اور تبلیغی بک سٹال

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 اکتوبر 2021