• 25 اپریل, 2024

مصلح موعود کی یاد میں

مجھے یاد ہیں آج بھی وہ تیری مسکراہٹیں
تیری جبیں پہ وہ تیری شگفتگی کا بانکپن
سدا رہا تو گامزن صراط مستقیم پر
تیرے ہی راستوں پہ ہم چلیں تو منزلیں ملیں
بشیرالدّین، بشیرالدّین، بشیرالدّین، بشیرالدّین
تجھے جو پا لیا تو زندگی میں تشنگی نہیں
گلہ نہیں، کمی نہیں، تیرے بغیر ہم نہیں
بشیرالدّین، بشیرالدّین، بشیرالدّین، بشیرالدّین
تو اس جہاں میں محترم ،تو اس جہاں میں آفریں
تجھے خدا نے چن لیا رہے بہشت کا مکیں
بشیرالدّین، بشیرالدّین، بشیرالدّین، بشیرالدّین
وہ پیار وہ خلوص وہ دعا وہ دل کا درد بھی
شعور بھی، قرار بھی، محبتوں کی چاشنی
وہ خلعتیں ہمیں ملیں جو غیر کو نہیں ملیں
کہ تیرے دم سے ہم کو ساری نعمتیں ہی مل گئیں
بشیرالدّین، بشیرالدّین، بشیرالدّین، بشیرالدّین

(عروج وسیم)

پچھلا پڑھیں

انڈونیشیا کی مسجد محمود سانڈینگ

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی