• 20 اپریل, 2024

مجلس انصار اللہ یو ایس اے کی لیڈر شپ کانفرنس

نیشنل مجلس انصار اللہ یو ایس اے ہر سال ایک لیڈر شپ کانفرنس کا انعقاد کرتی ہے۔
مکرم صدر صاحب مجلس انصار اللہ عمران حسی نے بتایا کہ انصار اللہ لیڈر شپ کا مقصد بعینہ اسی طرح ہے جس طرح جماعتوں میں صدران جماعت کا ریفریشر کورس ہوتا ہے۔ تاکہ زعماء اور خصوصاً ان زعماء کی جنہیں کام کرنے کی پہلی دفعہ سعادت مل رہی ہےکو ان کے کام اور ذمہ داریوں کی طرف صحیح رہنمائی کی جا سکے نیز یہ ایسا موقع ہوتا ہے کہ جس میں قائدین اور زعماء مل کر بیٹھتے اور اپنی مشکلات کا ذکرکر کے کام کے طریق کو بہتر طور ہر سمجھ سکتے ہیں اور ان کا حل نکال سکتے ہیں اس کے علاوہ بھی شوریٰ میں جو تجاویز پاس ہوتی ہیں اور جنہیں حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ کی منظوری کے بعدعملدر آمد کرنے کے لئے تحریک ہوتی ہے۔ ان سفارشات کا جائزہ لینا اور ان پر کس حد تک کام ہوا ہے ،بھی شامل ہوتا ہے۔

امسال یہ لیڈر شپ کانفرنس مسجد بیت العطاء اٹلانٹا جارجیا میں 11 اور 12 جنوری 2020ء کومنعقد ہوئی۔ہر دو دن کا پروگرام نماز تہجد اور نماز فجر باجماعت نیز درس سے ہوا۔ مکرم ناصر بخاری زعیم اعلیٰ انصار اللہ گریٹ لیکس نے بتایا کہ امسال اس کانفرنس کا مرکزی خیال یا موضوع نماز کی اہمیت تھا کہ کس طرح انصار اللہ میں نماز باجماعت کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔

چنانچہ اس کانفرنس میں بہت سی ورکشاپ بھی منعقد ہوئیں۔ قائدین نے اپنے اپنے موقع پرزعماء کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔سوال و جواب کے ذریعہ بھی زعماء کو اپنے کاموں میں وسعت پیدا کرنے کی طرف رہنمائی دی گئی۔

کانفرنس کے آخری دن صدر مجلس انصار اللہ مکرم عمران حسی نے تمام نیشنل عاملہ کے ممبران اور زعماء کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے، نیز لوکل جماعت میں باہمی تعاون سے کام کرنے کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔ مکرم حماد احمد مربی سلسلہ نے بھی انصار اللہ کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور حضرت مصلح موعودؓ بانی انصار اللہ کے اقتباسات پیش کئے جن میں آپ ؓ نے فرمایا کہ انصار اللہ جماعت کا دماغ ہے اور اس کے ہاتھ اور دل خدام الاحمدیہ ہیں۔ اور جب دماغ، دل اور ہاتھ کسی قوم کسی قوم کے اکھٹے ہو کر بہتر رنگ میں کام کریں تو وہ کام اچھا ہوتا ہے۔ مکرم مربی صاحب نے حضرت مصلح موعودؓ کے حوالہ سے مزید بتایا کہ آپؓ نے فرمایا ہے مجلس انصار اللہ کے قیام کا ایک اور اہم مقصد یہ ہے کہ وہ نوجوانوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کریں۔

(سبیل الرشاد)

مکرم ناصر بخاری نے مزید بتایا کہ امسال علم انعامی بالٹی مور کی مجلس کو دیا گیا۔ نیز یہ کہ اٹلانٹا مجلس کو یہ اعزاز پہلی دفعہ حاصل ہوا ہے کہ انہوں نے اس کانفرنس کا انعقاد کیا اور مہمان نوازی کی، اللہ تعالیٰ انہیں جزا دے۔ آمین

(سید شمشاد احمد ناصر۔امریکہ)

پچھلا پڑھیں

طلوع و غروب آفتاب

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ