• 20 اپریل, 2024

ہے شانِ لطیفی بھی تم میں اور شانِ بلالی بھی تم میں

افریقہ کا نور ہو تم اور افریقہ کی شان ہو تم
اے میرے پیارو سچ ہے یہ سب احمدیوں کی جان ہو تم

ہے شانِ لطیفی بھی تم میں اور شانِ بلالی بھی تم میں
اصحابِ بدر کی روح بھی ہے اک شان نرالی ہے تم میں

تم موت کے بعد بھی زندہ ہو تم زندہ اور تابندہ ہو
کیا دشمن کو موت نہ آ ئے گی وہ بے شک اب شرمندہ ہو

دنیا میں نور یہ پھیلے گا ظلمت زائل ہو جائے گی
اور حق کے طالب آئیں گے دنیا قائل ہو جائے گی

ہے تم کو غم پر شمسؔ سنو بے کار یہ خون نہ جائے گا
دشمن بھی بیعت کر لیں گے آخر وہ دن بھی آئے گا

(ڈاکٹر محمد جلال شمسؔ۔ یوکے)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی