• 18 اپریل, 2024

برکینا فاسو کے شہداء کو خراجِ عقیدت

عزمِ وفا کو دہرایا شیروں اور دلیروں نے
ایمانوں کو گرمایا شیروں اور دلیروں نے
حق کا نعرہ لگوایا شیروں اور دلیروں نے
عشق کا پرچم لہرایا شیروں اور دلیروں نے
جوشِ جنوں کو سلگایا شیروں اور دلیروں نے
غیرتِ دیں کو بھڑکایا شیروں اور دلیروں نے
سینہ چھلنی کروایا شیروں اور دلیروں نے
پاک لہو کو چھلکایا شیروں اور دلیروں نے
رنگِ تقویٰ دکھلایا شیروں اور دلیروں نے
خود کو خوں سے نہلایا شیروں اور دلیروں نے
گلشنِ احمد مہکایا شیروں اور دلیروں نے
رِزق خدا سے ہے کھایا شیروں اور دلیروں نے
خلد کا رستہ بتلایا شیروں اور دلیروں نے
ہم انصار ہیں، جتلایا شیروں اور دلیروں نے
اوڑھا رَحمت کا سایہ شیروں اور دلیروں نے

(ڈاکٹر فرید احمد)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی