• 25 اپریل, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ 30 ۔اپریل2020ء

جرمنی میں لاک ڈاؤن مشروط/ یورپ میں اسائلم لینےوالوں کی تعداد میں کمی/ کیلی فورنیا میں ساحل سمندر جمعہ کو بند کردئے جائیں گے / سویڈن کی معیشت لاک ڈاؤن کے بغیر متأثر/یورپ میں سڑکوں پر سائیکلوں کیلئے لین بنانا/ برطانیہ میں کورونا اپلیکشن متعارف/جاپان میں لاک ڈاؤن میں ایک مہینہ کی توسیع/پرتگال میں لاک ڈاؤن میں نرمی/ لاک ڈاؤن کے دوران ریلوے ٹریک بنانا.

متاثرہ افراد : 32لاکھ10ہزار                                       اموات: 2 لاکھ28ہزار

درجہ بندی ملک کورونا سے لاکتوں کی تعداد
1. امریکہ 52,428
2. اٹلی 27,359
3. سپینٍ 23,822
4. فرانس 23,627
5. برطانیہ 21,678

https://covid19.who.int/

دنیا بھر سے اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد 9لاکھ 86ہزار ہے۔ جن میں سپین میں سب سے زیادہ 1 لاکھ 33ہزار لوگ شامل ہیں۔ اس کے بعد جرمنی اور امریکہ دونوں میں یہ تعداد 1 لاکھ24 ہزار کے قریب  ہے۔

(John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی تعداد میں 63 ہزار 900 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسی طرح  اموات میں 5ہزار 4سو کا اضافہ  ہوا ہے۔

براعظم/ علاقے متأثرین
یورپ 14 لاکھ7 ہزار
امریکہ 12 لاکھ 46ہزار
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 1 لاکھ 81 ہزار
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 1 لاکھ 48 ہزار
جنوب مشرقی ایشیا 52 ہزار

https://covid19.who.int/

گزشتہ  24 گھنٹوں میں اضافہ:

ملک 24 گھنٹے میں  متأثرین کل متأثرین 24 گھنٹے میں اموات کل اموات
روس 7099 106498 101 1073
ایران 983 94640 71 6028
سویڈن 790 21092 124 2586
میکسکو 1047 17799 163 1732
جاپان 70 13965 12 425
فلپائن 276 8488 10 568
بیلجئم 660 48519 93 7594

https://www.worldometers.info

  • جرمنی میں لاک ڈاؤن کو مزید  کچھ دن رکھنے پر غور۔ البتہ چانسلر کے مطابق  6 مئی کو اس بابت حتمی فیصلہ کیا جاسکے گا۔ نیز درج ذیل امور پر اجازت فوری دئے جانے کا امکان ہے جن میں :

-بچوں کو والدین کی ذمہ داری پر گراونڈ میں کھیلنے کی اجازت

-مذہبی رسومات بشمول شادی بیاہ وغیرہ

-میوزئم، چڑیا گھر، اور دیگر نرسریاں وغیرہ (DW)

  • موجودہ وبائی حالات کی وجہ سے یورپ میں اسائلم لینے والوں کی تعداد میں گزشتہ مہینہ کی نسبت 43 فی صد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ (DW)
  • اطالوی وزیراعظم  نے کہا ہے کہ آہستہ آہستہ مختلف علاقے اپنے اپنے حالات کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی کرسکتے ہیں البتہ ہی  ایک ساتھ  ملک گیر  نرمی  نقصان دہ ہوسکتی ہے۔ (DW)
  • جاپان میں لاک ڈاؤن  6 مئی کو ختم ہونا تھا البتہ جاپانی حکام اسے مزید ایک مہینہ تک بڑھانے کی بابت غور کر رہے ہیں۔ البتہ حتمی فیصلہ جمعہ کو وزیر اعظم کے ساتھ  اجلاس میں ہوگا۔ (DW)
  • برطانیہ میں متأثرین کی تعداد  میں تشویشناک اضافہ  سے یہ تعداد جرمنی کے متأثرین سے بھی بڑھ گئی ہے۔ اسی طرح ماہرین کا گمان ہے کہ یورپ میں سب سے زیادہ برطانیہ کی اکانومی متأثر ہوگی۔ (DW)
  • یونان کو سیاحوں کیلئے کھولنے پر غور، البتہ اس بات کا اندیشہ ہے کہ موجودہ حالات میں سیاحوں کا آن ناممکن سا ہے۔ (DW)
  • برطانیہ میں جلد ہی کورونا وائریس سے متعلق ایک موبائل اپلیکشن متعارف کروائے جانے کا امکان ہے جس سے عوام کی نقل وحرکت پر نظر رکھی جاسکے گی اور متأثرہ افراد تک رسائی محدود کی جاسکے گی۔ (BBC)
  • برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دوران ایک ریٹائرڈ ریلوے ملازم نے اپنے گھر کے  باغیچہ میں 30فٹ لمباریلوے ٹریک بجھا کر  اس پر چند بوگیاں بھی کھڑی کردی ہیں۔ (BBC)
  • سپین میں حکومت نے عوام کو تفریح فرام کرنے کیلئے Moveable Cinemas متعارف کروائے ہیں   جنہیں لوگ اپنے گھروں میں مقید رہ کر بالکنیوں سے دیکھ سکیں گے۔ (BBC)
  • یورپ کے مختلف ممالک نے اس وبا کے اثرات کو ذہن میں رکھ کر  سڑکوں پر سائیکلوں کیلئے مزید لینز بنانے کا اعلان کیا ہے۔ چنانچہ ان میں فرانس   اور بیلجئم پیش پیش ہیں۔ (BBC)
  • پرتگال میں  لاک ڈاؤن میں نرمی کا  امکان۔ پہلے مرحل پر  سوموار سے روزمرہ کی دکانیں اور حجام وغیرہ کھولنے پر غور کیا جارہا ہے۔ (BBC)
  • سویڈن کی معیشت بھی باقی یورپی یونین کے ممالک کی طرح  شدید  متأثر ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ  سویڈن میں لاک ڈاؤن نہیں کیا گیا تھا۔ (CNBC)
  • امریکی ریاست کیلیفورنیا میں تمام ساحل سمندر Weekends پر عوام کو ہجوم سے بچانے کیلئے جمعہ  کو ہی بند کردئے جائیں گے۔(CNBC)

(انیس احمد ندیمؔ۔جاپان)

نمائندہ روزنامہ الفضل لندن (آن لائن)

پچھلا پڑھیں

لمحات محبت ہوں شفا سوز نہاں میں

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر14، 30۔اپریل 2020ء