• 18 اپریل, 2024

آج کی دعا

رَبَّنَا اِنَّنَا جِئْنَاکَ مَظْلُوْمِیْنَ فَافْرُقْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِیْنَ

(حقیقۃ الوحی۔ روحانی خزائن جلد22۔ صفحہ: 621)

ترجمہ: اے ہمارے رب! ہم تیرے پاس مظلوم ہونے کی حالت میں آئے ہیں پس ہمارے اور ظالم قوم کے درمیان فرق ظاہر فرمادے۔

یہ حضرت اقدس مسیحِ موعودؑ کی سچے فیصلہ اور مددونصرت کی دعا ہے۔

پیارے آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز موجودہ حالات کے پیشِ نظر مسلسل گزشتہ 13، 14 خطباتِ جمعہ سے جماعت کو دعاؤں ،نوافل اور صدقات کی طرف توجہ دلا رہے ہیں۔

آپ فرماتے ہیں:
پاکستان کے حالات کے لیے بھی دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ وہاں کے لوگوں کو بھی امن اور چین اور سکون کی زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے اور مخالفین کے حملوں اور مکروں کو اپنے فضل سے ملیامیٹ کردے۔

(خطبہ جمعہ 19؍ فروری 2021ء،الفضل انٹرنیشنل 12؍مارچ 2021ءصفحہ5تا10)

میرے زخموں پر لگا مرہم کہ میں رنجور ہوں
میری فریادوں کو سن میں ہوگیا زارونزار
ایک نشاں دکھلا کہ اب دیں ہوگیا ہے بے نشاں
اک نظر کر اس طرف تا کچھ نظر آوے بہار

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 اپریل 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 اپریل 2021