• 25 اپریل, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ30۔مئی2020ء

عراق میں   کورونا سے  متأثرین میں اضافہ/روس میں کورونا کی شدت میں اضافہ/ ہندوستان میں لاک ڈاؤن  میں نرمی / صدر ٹرمپ نے عالمی ادارہ کے ساتھ تعلقات ختم کردئے / صدر ٹرمپ کا چائنہ پر دوبارہ الزام/ہانگ کانگ نے ٹرانسٹ سفر کی اجازت دے دی/جنوبی کوریا میں  تعلیمی ادارے اور دیگر پبلک مقامات دوبارہ بند/کینیڈا میں لوگوں میں خوف / اسرائیل میں متأثرین میں اضافہ/عالمی ادارہ کا دیگر 37 ممالک کے ساتھ  مل کر پروگرام تیار/فٹبال لیگز کا اجراء/کورونا تنگ اور گھٹن والی جگہوں پر /کیلی فورنیا کے چرچ کے خلاف فیصلہ/جرمن چانسلر کی عوام سے اپیل/ جرمن چانسلر کا ٹرمپ کی دعوت مسترد کرنا/ویتنا م میں کورونا قابو میں

متاثرہ افراد : 59لاکھ54ہزار                 اموات: 3 لاکھ65ہزار

درجہ بندی ملک کل تعداد کل تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں
    متأثرین اموات متأثرین اموات
1. برازیل 438238 26754 26417 1156
2. امریکہ 1694864 100304 19606 1415
3. ہندوستان 165799 4706 7466 175
4. عراق 5457 179 322 4

دنیا بھر سے اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد25لاکھ17ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ4 لاکھ6ہزار لوگ  شامل ہیں۔ اس کے بعد برازیل  1 لاکھ90ہزار جبکہ روس  میں1 لاکھ 67 ہزار ہے۔ (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر متأثرین کی تعداد 1لاکھ 8 ہزار رہی۔ اسی طرح  اموات میں4ہزار 4سو کا اضافہ ہوا ہے۔

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 2,677,500
یورپ 2,102,574
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 475,419
جنوب مشرقی ایشیا 241,461
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 180,446

https://covid19.who.int/

  • ہندوستان  میں کورونا میں شدت کے باوجود لاک ڈاون میں نرمی کا اعلان کردیا گیا۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا سے متأثر ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جن میں سے پچاس فیصدی کا تعلق صرف چار  بڑے شہروں  (دہلی ، چنائی احمد آباد اور ممبئی) سے ہے۔(نیویارک ٹائمز) گزشتہ 24 گھنٹوں میں  تقریباً 8 ہزار نئے کیسز کا انکشاف ہوا ہے۔(livemint.com)
  • صدر ٹرمپ نے اپنے  طویل خدشات اور تحفظات کی بنا پر عالمی ادارہ صحت سے  تمام تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ صدر کے مطابق ادارے کو اصلاح کیلئے کہا گیا تھا مگر خاطر خواہ بہتری کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی اس لئے اب تمام تعلقات کالعدم  کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں پہلے صدر نے عالمی ادارہ صحت کو چین کے ساتھ تعلقات پر سوالیہ نشان اٹھایا تھا ۔(نیویارک ٹائمز)
  • صدر ٹرمپ نے چائنہ کو  اس وبا کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر لفظی جنگ کا آغاز کیا ہے۔ حال ہی میں صدر  نے اپنے بیان میں کورونا کو ’’چائنہ کا سب سے بدترین تحفہ‘‘ قرار دیا ہے۔(الجزیرہ)
  • ہانگ کانگ نے بیرون ممالک سے سفر کرنے والے مسافروں کیلئے اپنے ائرپورٹس کو بطور ٹرانسٹ استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ یہ پابندی گزشتہ کچھ ہفتہ پہلے ملک گیر تباہی کی وجہ سے لگائی گئی تھی(الجزیرہ)
  • جنوبی کوریا میں وبا کے دوبارہ  شدت اختیار کرنے کے بعد تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ میوزئیم ،  پارک اور دیگر عوامی مقامات کو بھی مکمل بند کردیا گیا ہے۔(الجزیرہ)
  • کینیڈا میں   رفتہ رفتہ مختلف پابندیوں میں نرمی کے بعد اب مختلف مقامات کھولے جارہے ہیں اور  لوگ اپنے اپنے کاموں پر جانا شروع ہوگئے ہیں البتہ ابھی بھی لوگوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے(الجزیرہ)
  • بغداد (عراق) میں  مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ حال ہی میں کورونا کیسز میں اضافہ کے باعث کیا گیا ہے(الجزیرہ)
  • اسرائیل میں گزشتہ ہفتہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد گزشتہ چند دنوں میں کیسز کی تعداد بڑھنے کے بعد حکومت نے ایک دفعہ پھر سے پابندیوں کے اطلاق کا اعلان کردیا ہے۔(الجزیرہ)
  • عالمی ادارہ صحت نے دیگر 37 ممالک کے اشتراک سے  ایک پلیٹ فارم تیار کیا ہے جس کی مدد سے تیار کی جانے والی ویکسین اور دیگر امور کی بابت سب ممالک کو آگاہ کیا جاسکےگا۔(الجزیرہ)
  • روس میں  کورونا سے مزید 232 افراد ہلاک ہوگئے ۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔(الجزیرہ)
  • انگلش فٹبال پریمئر لیگ اور سپینش لیگ ، جو کورونا کی وجہ سے  معطل کردئے گئے تھے ، حال ہی میں محدود  ماحول میں ان کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔(الجزیرہ)
  • ماہرین صحت کے مطابق کورونا کا سب سے زیادہ خدشہ ایسی تنگ اور  گھٹن والی جگہوں پر ہے جہاں ہوا  کی آمدورفت انتہائی محدود ہو(نیویارک ٹائمز)
  • کیلیفورنیا میں چرچ  نے   سماجی  فاصلوں  کی بابت عائد پابندی کے خلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائر کی تھی جس میں اجازت دینے کی استدعا کی گئی تھی ، البتہ کورٹ نے  4/5 کے تناسب سے فیصلہ چرچ کے خلاف دیا ہے اور پابندیوں کو بحال رکھنے کا کہا ہے۔(نیویارک ٹائمز)
  • جرمن چانسلر انجلینا مرکیل کا کہنا ہے کہ اب تک کی جدوجہد میں ہم کافی حد تک کامیاب رہے  ہیں البتہ ابھی بھی بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔(DW)-
  • جرمن چانسلر نے امریکی صدر کی طرف سے جی-7 سمٹ میں شمولیت کی دعوت بھی مسترد کردی ہے۔ چانسلر کا کہنا ہے کہ اس وبائی حالات میں  ان کیلئے ذاتی حیثیت میں واشنگٹن میں  ہونے والے سمٹ میں شمولیت ناممکن ہے۔(DW)
  • دیگر ممالک کی طرح ایشیاء میں کورونا پر مکمل قابو پانے والے ممالک میں ویتنا م بھی پیش پیش ہے۔ ویتنام نے اپنے چائنہ کے ساتھ طویل بارڈر ہونے کے باوجود اس وبا پر کافی حد تک کنٹرول پا لیا ہے۔ اور ابھی تک کوئی  وفات نہیں ہوئی۔ البتہ صرف 325 متأثرین ہیں۔(سی این این)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

کرونا وائرس اور اسکاٹ لینڈ ریجن کی انسانیت کیلئے خدمات

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر44، 30مئی 2020