• 25 اپریل, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر44، 30مئی 2020

  • صدر  مملکت کو  جرمانہ
  • حکومتی آڈر مسترد
  • نام کے مطابق باہر جانے کی اجازت
  • ہیلتھ ورکرز  کی ہلاکت
  • افریقہ میں کورونا وائرس  کی  موجودہ  صورت  حال
 کل مریض تندرست ہونے والے اموات
135,746 56,528 3,931

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک متاثرین
1 جنوبی افریقہ 27403
2 مصر 20793
3 الجیریا 8997
4 نائیجریا 8915
5 مراکش 7643

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 6126 مریضوں اور 136 اموات کا اضافہ ۔

نائیجیریا  تیسرے نمبر پر

براعظم افریقہ میں ۱۳ فروری  کو  مصر  میں پہلا کیس سامنے آیا ۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ میں اب تک سب سے زیادہ تعداد نوٹ کی گئی ہے ، تاہم نائیجیریا میں یہ تعداد تیزی کے ساتھ اوپر جا رہی ہے اور اب  افریقہ میں نائجیریا  تیسر ے نمبر پر آچکاہے ۔

آئیوری کوسٹ میں بڑھتی ہوئی تعداد

  آئیوری کوسٹ میں جمعہ کے روز کورونا کے  109 نئے  کیسز درج کیے گئے ۔کل 527 نمونے  ٹسٹ کے لئے حاصل  گئے تھے۔ ملک میں  مجموعی طور پر 2750 تصدیق شدہ  کیسز اور 32 اموات ہیں۔ RFI

صدر  مملکت کو  جرمانہ

نامیبیا کے صدر  مملکت نے لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کی تھی اس پر انہیں جرمانہ کیا گیا جو انہوں نے ادا کر دیا۔ انہوں نے اپنی سیاسی پارٹی کی سالگرہ کے دن کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر  ایک پارٹی کی تھی۔

ملکی  قانون کے مطابق  کوویڈ ۔19 کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے اقدامات کی خلاف ورزی کرنے پر 2،000 نامیبی ڈالر (105 یورو) جرما نہ  ہو سکتا ہے ۔  ملک میں اب تک 22  کیسز ہیں ان میں سے کوئی بھی مہلک نہیں ہے۔ RFI

ائیر ٹریفک 2023 سے پہلے معمول پر نہیں آسکے گی

انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (Iata) نے 2020 میں ایئر لائنز کی  آمدنی پر وباکےاثرات کا تخمینہ 314 بلین ڈالرلگایا  ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق  ہوائی نقل و حمل وبا سے پہلے کی پوزیشن پر 2023 سے پہلے نہیں آسکے گی ۔ (RFI)

فٹ بالرز کو تنخواہ نہیں مل پا رہی

بہت سے ممالک میں ، فٹ بالرز کو  ان کی فیڈریشن  کی طرف سے ادائیگی نہیں کی جا رہی ۔  حالانکہ فیفا نے 24 اپریل کو ا 211 فیڈریشنوں کے لئے 140 ملین یورو کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن یہ  رقم ابھی تک افریقہ کے  متعدد ممالک تک نہیں پہنچی  سکی۔ RFI

گرفتار رضار کار آزاد کر دئے گئے

 کیمرون میں ماسک اور ہینڈ سینیٹائرز تقسیم کرنے والےتین  رضا کار  کچھ دن پہلے گرفتار کئے گئے تھے ۔ انہیں فی الحال ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ ان پر الزام تھا کہ لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ جمع کیوں ہوئے اور غیر میعاری  ماسک کیوں تقسیم کئے۔ (افریقہ نیوز)

توسیع کی ضرورت

کانگوبرازاویل میں وباکا مقابلہ کرنے کے لئے قائم کردہ ٹاسک فورس نے صحت کی ایمرجنسی کی حالت میں توسیع کی تجویز پیش کی ہے۔ (افریقہ نیوز)

حکومتی آڈر مسترد

جنوبی افریقہ میں  اساتذہ کی یونین نے عملہ کی  واپسی سے متعلق حکومتی  آرڈر کو مسترد کر دیا ہے۔ اساتذہ کی یونین اپنے عملے پر زور دیا کہ وہ اگلے ہفتے اسکول واپس جانے کے حکومتی حکم کی خلاف ورزی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں ابھی تک اساتذہ اور شاگردوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ذاتی حفاظتی سازوسامان (پی پی ای) نہیں  پہنچا۔ (الجزیرہ)    

 مقامی وینٹی لیٹرز تیار

نائیجیریا کے ایئر فورس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے مقامی طور پر بنائے جانے والے وینٹی لیٹرز  کی نمائش  کی ہے۔ جس سے انہیں امید ہے کہ  یہ قدم ملک میں کورونا کے خلاف لڑائی میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔ (بی بی سی افریقہ)

نام کےحرف کے مطابق مارکیٹ جانے کی اجازت

ماریشس میں رہائشیوں کو مخصوص دنوں میں سپر مارکیٹوں میں جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ مخصوص دن  کا تعین  شہری  کے نام کے پہلے حرف کے مطابق ہو گا۔ تاہم، ساحل، نائٹ کلب اور سینما گھر  اور ملک کی سرحد یں بند رہیں گی۔ ملک میں کورونا کے 335 کیسز ہیں ان میں 10 اموات ہو چکی ہیں م۔ (بی بی سی)

ہیلتھ ورکرز  کی ہلاکت

صومالیہ میں اقوام متحدہ کے دفتر نے محکمہ صحت  سات کارکنوں اور ایک شہری کے اغوا   کے بعد ان سب کے قتل کی  تصدیق کی ہے ۔ (بی بی سی افریقہ)

 (چوہدری نعیم احمد باجوہ)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ30۔مئی2020ء

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ31۔مئی2020ء