• 19 اپریل, 2024

فقہی کارنر

صدقہ کا گوشت صرف غرباء کا حق ہے

حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد ؓ صاحب تحریر کرتے ہیں کہ اہلیہ صاحبہ عبد العزیز صاحب سابق پٹواری سیکھواں نے بواسطہ لجنہ اماء اللہ قادیان بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ میں یہاں قادیان میں بیمار ہو گئی اور دو جانور صدقہ کئے اور حضورؑ کی خدمت میں عرض کی کہ کیا صدقہ کا گوشت لنگر خانہ میں بھیجا جاوے۔ حضور ؑ نے فرمایا کہ ’’یہ غرباء کا حق ہے۔ غرباء کو تقسیم کیا جاوے‘‘ چنانچہ غرباء کو تقسیم کیا گیا۔

(سیرت المہدی جلد2 صفحہ191)

(داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

صاف دل کو کثرتِ اعجاز کی حاجت نہیں

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 جون 2022