• 24 اپریل, 2024

ریجنل اجتماع مجلس انصار اللہ

ریجنل اجتماع مجلس انصار اللہ
بانفورا۔برکینا فاسو

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ریجن بانفورا کو اپنا ریجنل اجتماع انصار اللہ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔مؤرخہ26 ؍جون2021ء کو شام پانچ بجے تلاوت قرآن مجید سے اجتماع کا آغاز ہوا۔ مجلس انصار اللہ کا عہد دہرانے کے بعد مکرم اعجاز احمد صاحب ریجنل مبلغ بانفورا نے افتتاحی تقریر کی۔ آپ نے احباب کو نظام جماعت کے بارے میں بتایا۔ اور ہر حال میں اطاعت کا اعلیٰ نمونہ دکھانے کی تلقین کی۔ دعا کے ساتھ اجتماع کی افتتاحی تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

دعا کے معاً بعد ورزشی مقابلہ جات منعقد ہوئے جس میں انصار نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ کل چار ورزشی مقابلہ جات منعقد ہوئے جن میں نشانہ غلیل، فٹ بال، سوئی میں دھاگہ ڈالنا اور چمچ میں لیموں رکھ کر دوڑنا شامل تھے۔

نماز مغرب و عشا کے اور کھانے کے بعد علمی مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔ کل چار علمی مقابلے منعقد ہوئے ۔ جن میں تلاوت قرآن مجید ، نظم، دینی معلومات اور حفظ قرآن مجید شامل تھے۔

27 جون کو دن کا آغاز نماز تہجد سے ہوا۔فجر کی نماز کے بعد چندہ کی اہمیت پر درس دیا گیا۔ اس کے بعد اختتامی تقریب کا آغاز ہوا ۔تلاوت اور نظم کے بعد ناظم علاقہ نے اجتماع کی رپورٹ پیش کی ۔اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کی انعامات کے ذریعے حوصلہ افزائی کی گئی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مکرم اعجاز صاحب ریجنل مبلغ بانفورا نے انصار کی حوصلہ افزائی کی اور دعا کے ساتھ اجتماع کا اختتام ہوا۔ اجتماع میں کل پچاس انصار نے شرکت کی۔

(رپورٹ :کوسے عمر۔ناظم انصار اللہ علاقہ بانفورا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 جولائی 2021