• 19 اپریل, 2024

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُوعِ فَإِنَّهُ بِئْسَ الضَّجِيعُ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخِيَانَةِ فَإِنَّهَا بِئْسَتِ الْبِطَانَةُ

(سنن نسائی حدیث نمبر: 5470 كِتَابُ الِاسْتِعَاذَةِ)

ترجمہ: حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ فرمایا کرتے تھے: ’’اے اللہ !میں بھوک سے تیری پناہ چاہتا ہوں کیونکہ اس کا ساتھ بہت براہے۔ اور خیانت سے بھی پناہ چاہتا ہوں کیونکہ یہ بد ترین خصلت ہے (یا اس سے برا انسان کا کوئی قریبی دوست نہیں ہوسکتا)۔

یہ پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی مفلسی اور خیانت سے خدا کی پناہ مانگے کی دعا ہے۔

حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ مومن میں جھوٹ اور خیانت کے سوا تمام بری عادتیں ہو سکتی ہیں۔

(مسند احمد)

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 ستمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 ستمبر 2020