• 25 اپریل, 2024

نماز جنازہ حاضر و غائب

حضرت امىر المومنىن خلىفۃ المسىح الخامس اىدہ اللہ تعالىٰ نے بتارىخ 14نومبر 2021ء بروز جمعرات 12بجے دوپہر اسلام آباد۔ ٹلفورڈ برطانىہ مىں درج ذىل نماز جنازہ پڑھائے۔ اللہ تعالىٰ ان مرحومىن کى مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمىل عطا فرمائے۔ آمىن ادارہ الفضل تمام پسماندگان سے تعزىت اور افسوس کا اظہار کرتا ہے۔

نماز جناز ہ حاضر

مکرم منور احمدصاحب (Carshalton ۔ىوکے)

11 اکتوبر2021ء کو 85 سال کى عُمر مىں بقضائے الٰہى وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَىْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ مکرم چوہدرى رشىد احمد صاحب مرحوم (سابق امىر جماعت) کے بىٹے تھے۔ پىشہ کے لحاظ سے ٹىچر تھے۔ انہىں  مرکز، سىرالىون اور نائجىرىا مىں لمبا عرصہ تک احمدىہ سکولوں مىں پڑھانے کى توفىق مِلى۔ مرحوم انتہائى نىک، دُعا گو، نماز روزہ کے پابند، شرىف النفس، منکسر الزاج، التزام کىساتھ تلاوت قُرآن کرىم کرنے والے اىک مخلص بزرگ تھے۔ مرحوم امرىکہ مىں شہىد ہونىوالے احمدى ڈاکٹر محترم مظفر احمد صاحب کے بڑے بھائى تھے۔ مرحوم موصى تھے۔ پسماندگان مىں اىک بىٹى اور نواسے نواسىاں شامل ہىں۔

نماز جنازہ غائب

-1 مکرم مولوى کے رىاض احمد صاحب (معلم سلسلہ مالاپورم، کىرالہ ۔انڈىا)

 3 جولائى 2021ء کو 43سال کى عمر مىں بقضائے الہٰى وفات پا گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَىۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ مرحوم کو صوبہ آندھرا اور تلنگانہ کے علاقوں مىں تقرىباً 19 سال خدمت کى توفىق ملى۔ اس عرصہ مىں تىلگو زبان بھى سىکھ لى تھى اور حضورانور کے خطبات کے تىلگو زبان مىں تراجم کىا کرتے تھے۔ صوم وصلوۃ کے پابند، تہجد گزار، متحمل مزاج، ملنسار اور ہمدرد انسان تھے۔ مرحوم موصى تھے۔ پسماندگان مىں اہلىہ کے علاوہ  اىک بىٹى اور دو بىٹے شامل ہىں۔

-2 مکرمہ نزہت آراء صاحبہ اہلىہ مکرم ملک مبارک احمد صاحب (ىواىس اے)

 24 ستمبر 2021ء کو 83سال کى عمر مىں بقضائے الٰہى وفات پا گئىں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَىْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ صوم وصلوۃ اور تلاوت قرآن کرىم کى پابند، دعا گو، شفىق اور ضرورت مندوں کى مدد کرنے والى اىک نىک خاتون تھىں۔ جماعتى تحرىکات مىں بڑھ چڑھ کر حصہ لىتى تھىں۔ لاہور مىں مقامى سطح پر لجنہ مىں  خدمت کى توفىق پائى۔ مرحومہ موصىہ تھىں۔ پسماندگان مىں مىاں کے علاوہ دو بىٹے اور تىن بىٹىاں شامل ہىں۔

-3 مکرم عبد الرحمٰن صاحب (معلم سلسلہ ضلع بىر بھوم بنگال)

29 ستمبر 2021ء کو 62سال کى عمر مىں بقضائے الٰہى وفات پا گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَىۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ مرحوم نے 1978ء مىں احمدىت قبول کى اور 1999ءمىں قادىان آگئے۔ 2000ء مىں آپ کى بطور عارضى معلم پہلى تقررى ہوئى اور آپ پورے اخلاص کے ساتھ خدمت کرتے رہے۔ 2006ء مىں آپ کى بنگال مىں تقررى ہوئى جہاں وفات تک بڑى دىانت دارى ، اخلاص اور محنت  کے ساتھ خدمت بجالاتے رہے۔ آپ کا عرصہ خدمت 22سال بنتا ہے۔ مرحوم اپنے گاؤں مىں اکىلے احمدى تھے۔ اس وجہ سے آپ کى کئى مرتبہ شدىد مخالفت  بھى ہوئى لىکن آپ استقامت کے ساتھ احمدىت پر قائم رہے۔ مرحوم بہت نىک، شرىف النفس، صوم وصلوۃ کے پابند اىک باوفا خادم سلسلہ تھے۔ مرحوم موصى تھے۔ پسماندگان مىں اہلىہ کے علاوہ چار بىٹے اور اور تىن بىٹىاں شامل ہىں۔

-4 مکرم فضل احمد باجوہ صاحب ابن مکرم نذىر احمد  باجوہ صاحب

7۔ اکتوبر2021ء کو بقضائے الہٰى وفات پا گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَىۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ مرحوم پنجوقتہ نمازوں کے پابند اور تہجد گزار انسان تھے۔ اپنى جماعت مىں امورعامہ کمىٹى کے ممبر رہے۔ رىٹائرمنٹ کے بعد  لمبا عرصہ تک جماعت مىں خدام کو فرسٹ اىڈ وغىرہ کے بنىادى اصول بھى سکھاتے رہے۔ مرحوم اللہ کے فضل سے موصى تھے۔

-5 مکرم ماسٹر عمر حىات صاحب (ىوکے)

31جنورى2021ء کو بقضائے الہٰى وفات پا گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَىۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ تعلىم مکمل کرنے کے بعد تعلىم الاسلام ہائى سکول مىں تعىنات ہوئے اور 40سالہ سروس کے بعد 2010ء مىں رىٹائر ہوئے۔ آپ کو وقف بعد از رىٹائرمنٹ کى سعادت بھى حاصل ہوئى اور ناصر ہائى سکول ربوہ مىں پڑھاتے رہے۔ آپ اىک صاحب علم اور وسىع مطالعہ رکھنے والے انسان تھے۔ آپ اىک فرض شناس اور محنتى استاد تھے ۔بڑے ہمدرد، دىنداراور خلافت کىساتھ اخلاص و وفا کا تعلق رکھنے والے اىک نىک  بزرگ انسان  تھے۔ پسماندگان مىں اہلىہ کے علاوہ اىک بىٹا اور اىک بىٹى شامل ہىں۔

اللہ تعالىٰ تمام مرحومىن سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہىں  اپنے پىاروں کے قرب مىں جگہ  دے۔ اللہ تعالىٰ ان کے لواحقىن کو صبر  جمىل عطا فرمائے اور ان کى خوبىوں کو زندہ رکھنے کى توفىق دے۔ آمىن

ادارہ الفضل آن لائن بھى پسماندگان تعزىت اور افسوس کا اظہار کرتا ہے۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 اکتوبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ