• 20 اپریل, 2024

درود شریف کی برکات

حضرت خلیفۃالمسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
رؤیا میں ایک بزرگ جو پردہ میں ہیں مجھے فرماتے ہیں کہ آپ کے خلیفہ صاحب نے جو یہ حکم دیا ہے کہ یکم محرم سے پورا ایک سال سُبْحَانَ اللّٰہ وَ بِحَمٗدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ بڑی عمر کے دو صد دفعہ روزانہ پڑھیں۔پندرہ سے پچیس سال تک کی عمر کے نوجوان ایک صد دفعہ روزانہ اور بچے کم و بیش پڑھیں۔ اس کا کیا فائدہ ہے؟ میں ابھی سوچ ہی رہا تھا کہ وہ بزرگ ہی جواباً مجھے فرماتے ہیں اس کا یہ فائدہ ہو گا کہ ساری جماعت ایک قلعہ میں محفوظ ہو جائے گی. اتنا سوراخ بھی نہ رہے گا کہ جہاں سے شیطان کسی فرد کو بھی گمراہ نہ کر نے پائے گا. قلعہ کی شکل جو مجھے دکھائی گئی وہ آہنی تھی۔ ضرورت پر دروازہ کھولا جا سکتا تھا اور دیوار زمین سے آسمان تک دکھائی گئی۔

(رپورٹ مجلس مشاورت سال 1968ء)

پچھلا پڑھیں

اعلان برائے خصوصی شمارہ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 دسمبر 2021