• 19 اپریل, 2024

اطلاعات اعلانات

تقریب آمین

مکرم حمید احمد جنرل سیکرٹری حلقہ ویسٹن نارتھ ویسٹ ٹورنٹو کینیڈا تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے میری بیٹی عزیزہ فریدہ احمد نے 6 سال کی عمر میں قرآن کریم ختم کرلیا ہے، مورخہ 22 دسمبر 2019ء بروز اتوار تقریب آمین منعقد ہوئی جس میں محترم ہادی علی چوہدری نائب امیر جماعت احمدیہ کینیڈا نے بچی سے قرآن کریم سنا اور دعا کرائی۔ خاکسار کی اہلیہ نے اور اس کے علاوہ اہلیہ مکرم آصف خان مربی سلسلہ نے بچی کو قرآن کریم پڑھانے کی توفیق پائی۔ بچی مکرم علم الدین چوہدری دارالرحمت وسطی ربوہ کی پوتی اور مکرم مرزا اسماعیل بیگ برامپٹن کینیڈا کی نواسی ہے۔ بچی بفضلہٖ تعالیٰ وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔ احباب سے بچی کی درازی عمر، نیک اور قرۃ العین بننے کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

پچھلا پڑھیں

طلوع و غروب آفتاب

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 31 جنوری 2020