• 25 اپریل, 2024

رب کی ناراضگی باپ کی ناراضگی میں ہے

حضرت عبداللہ بن عمرو بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہؐ نے فرمایا: رب کی رضا باپ کی رضا مندی میں ہے، اور رب کی ناراضگی باپ کی ناراضگی میں ہے۔

(ترمذی کتاب البرّوالصلاۃ حدیث نمبر1899)

حضرت عبداللہؓ بن عَمرو سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اپنے ماں باپ کو گالی دینا کبیرہ گناہ ہے۔ صحابہؓ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول، کوئی شخص اپنے ماں باپ کو بھی گالی دے سکتا ہے؟۔ فرمایا: ہاں وہ دوسرے آدمی کے ماں اور باپ کو گالی دیتا ہے تو جواب میں دوسرا شخص اس کے ماں اورباپ کو گالی دیتا ہے۔

(صحیح مسلم کتاب الایمان)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 31 جولائی 2021