• 25 اپریل, 2024

مندر جلانے والے، گنبد گرانے والے

مندر جلانے والے، گنبد گرانے والے
عشاق نِت نئے ہیں امت لڑانے والے

مولا! یہ تیرے بندے آئے ہیں تیرے در پر
محروم رہ نہ جائیں آنسو بہانے والے

گو آج ہیں مسلط ہم پر بہت اندھیرے
کل ہم ہیں صبحِ نو کا اعزاز پانے والے

ان کو تباہ کر دے، یہ التجا ہے یا رب!
بچ کر نہ جائیں ہرگز یہ ظلم ڈھانے والے

مہلت نہ دے شریروں کو، پیس ڈال سب کو
پھر مسکرا نہ پائیں ہم کو رلانے والے

تحریر لکھ کے رکھو اپنے صندوقچوں میں
مٹ جائیں گے جہاں سے کلمہ مٹانے والے

مانگو دعائیں عارف! موقع ہے یہ غنیمت
جب سامنے کھڑے ہیں تِیر آزمانے والے

(عبدالسلام عارف)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 دسمبر 2021

اگلا پڑھیں

چھوٹی مگر سبق آموز بات