• 26 اپریل, 2024

جدید طبیعیات پر ایک تعارفی نظر Theory of Relativity

جدید طبیعیات پر ایک تعارفی نظر
Theory of Relativity

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کی روشنی میں سائنس کے حوالے سے مختلف موضوعات پر مجلس ارشاد جامعہ احمدیہ جرمنی میں لیکچرز کا اہتمام کر تی ہے اسی سلسلے کا دوسرا لیکچر مؤرخہ 8 دسمبر 2021ء کو بعنوان Theory of Relativity منعقد کیا گیا جس کے لیے مکرم حسنات احمد (نائب امیر جماعت احمدیہ جرمنی) جو M.Sc.Physics ہیں کو مدعو کیا گیا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو عزیزم یونس یوسف نے پیش کی۔ اس کے بعد مکرم حسنات احمد نے شروع میں اپنے پچھلے لیکچر کا خلاصہ پیش کیاجس میں 4 بنیادی طاقتیں یعنی کشش، electromagnetic force، weak force اور strong force کے بارے بیان کیا تھا۔ اس کے بعد آپ نے theory of relativity جو جرمن سائنسدان Albert Einstein نے پیش کی تھی کے متعلق طلبہ کو بنیادی معلومات آسان فہم پیرایہ میں بیان کیں۔ خصوصاً 1905ءمیں پیش کی جانے والی special theory of relativity اور پھر 1915 ءمیں پیش کی جانے والی general theory of relativity کے تحت grativity، روشنی کی رفتار کی خاصیت، space اور time سے متعلق انکشافات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ دوران لیکچر طلبہ کو سوالات کا بھی موقع ملتا رہے طلبہ نے بڑی دلچسپی سے لیکچر سنا۔

لیکچر کے اختتام پر مکرم طارق احمد ظفر، نگران مجلس ارشاد نےمکرم حسنات احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے طلبہ کو سائنسی علوم کی اہمیت اور قرآن کریم میں ان علوم کے حصول کی ترغیب کے حوالے سے توجہ دلائی اور کہا کہ اس لیکچر کا مقصد حضور انور کے ارشاد کے مطابق یہ ہے کہ سائنسی علوم کے بارہ میں طلبہ میں دلچسپی پیدا ہو اور ان کے حصول کے لیے طلبہ کو خودبھی کوشش کرنی چاہیےجس کے ذریعہ سے خالق حقیقی کا بھی عرفان حاصل ہوتا ہے۔ آخر پر پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

(حامد اقبال۔ شعبہ تاریخ جامعہ احمدیہ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 31 جنوری 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ