مکرم منیر احمد جاوید پرائیویٹ سیکرٹری لندن لکھتے ہیں:
ان تمام احباب و خواتین کی اطلاع کے لئے یہ اعلان کیا جاتا ہے جو حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایده الله تعالیٰ کی خدمت اقدس میں خط لکھتے ہیں کہ
ان کے تمام خطوط حسبِ معمول حضور انور ایدہ اللہ کی خدمت میں پیش ہو رہے ہیں۔ تاہم کرونا وائرس کی وجہ سے آجکل جو حالات ہیں ان میں خطوط کے جواب لکھنے والوں کی کمی کی گئی ہے اس لئے ان سب خطوط کا فرداً فرداً جواب ارسال کرنا ممکن نہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ آپ کے خطوط ملاحظہ فرما کر آپ کے لئے دعائیں کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فضل اور رحم فرمائے۔ اس وبا اور دوسرے مصائب و مشکلات سے ہر ایک کو بچائے۔ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ہمیشہ اس کے پیار کی نظریں آپ پر پڑتی رہیں۔