• 3 نومبر, 2024

فی امان اللہ

فی امان اللّٰہ
خدا حافظ و ناصر

بسم اللّٰہ الرّحمٰن الرّ حيم

نہايت پيارے قارئين روزنامہ الفضل آن لائن لندن

السلام عليکم و رحمة اللّٰہ و برکاتہ

پيارے حضورحضرت خليفة المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ کے ارشاد پر روز نامہ الفضل آن لائن لندن، الفضل انٹر نيشنل ميں ضم ہو رہا ہے۔ اللہ تعاليٰ اس انضمام کو جماعت اور احباب جماعت کے لئے ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔ آمين

الفضل آن لائن لندن کے پليٹ فارم سے آج موٴرخہ 22؍مارچ 2023ء آخري شمارہ بعنوان خصوصي نمبر يوم مسيح موعودؑ جزو دوم ملاحظہ کر رہے ہيں اور 23؍مارچ 2023ء سے سہ روزہ الفضل انٹرنيشنل ان شاء اللّٰہ روزنامہ الفضل انٹرنيشنل کے طور پر آپ کے ہاتھوں ميں ہوگا۔

قريباً عرصہ سوا تين سال ميں الفضل آن لائن لندن کے 924 کے قريب شمارے منظر عام پر آئے جن ميں کئي خصوصي نمبرز بھي شامل ہيں۔ ان شماروں کي تياري اور کاميابي ميں آپ قارئين کرام، کارکنان و ممبران ٹيم الفضل، کارکنان آئي ٹي ٹيم، مترجمين کي ٹيم، نمائندگان، رضاکارانہ خدمت بجا لانے والے مرد حضرات و خواتين، مضمون نگار، مراسلہ نگار، شعرائے کرام اور 40 سے زائد کتب کو ترتيب دينے والے بہت سے کرمفرماؤں کي شبانہ روز محنت، ترويج و تشہير کے لئے کوششيں، دعائيں اور مدد شامل حال رہيں۔ اللہ تعاليٰ کا خاص فضل ہے کہ روزنامہ الفضل آن لائن لندن بہت مختصر عرصہ ميں ہزاروں سے نکل کر لاکھوں اخبار بينوں کے ہاتھوں ميں جانا شروع ہوا۔ الحمد للّٰہ عليٰ ذالک

ادارہ ان تمام قربانيوں، محنت اور معاونت کرنے پر جزاکم اللّٰہ تعاليٰ خيراً في الدنيا والآ خرہ کي دعا ديتے ہوئے آپ کا تہہ دل سے شکريہ ادا کرتے ہوئے آپ سے رخصت ہورہا ہے۔آپ کے بے مثال تعاون پر خاکسار نہايت ممنون ہے اور ايک خط کے ذريعہ حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ سے بھي دعا کي درخواست کر رہا ہے۔ اللہ تعاليٰ ہر آن آپ کے ساتھ ہو اور اپنے انعامات و فيوض سے نوازتا چلا جائے۔ رمضان کے مبارک ايام ميں خصوصي طور پر مجھے اور ميرے ساتھ الفضل آن لائن کو پروان چڑھانے والے تمام دوستوں ومستورات کو جن ميں سے بعض نے پردہ کے پيچھے رہ کر الفضل کي خدمت کي اپني دعاؤں ميں ياد رکھيں۔ ہر انسان دوسرے انسان سے کچھ سيکھتا رہتا ہے۔ خاکسار کو آپ تمام سے ہي کچھ نہ کچھ سيکھنے کو ملا ہے۔ فجزا کم اللّٰہ تعاليٰ

خاکسار سے موٴرخہ23؍مارچ 2023ء سے درج ذيل ميل، ٹيلي فون اور واٹس ايپ نمبر ز پر رابطہ کيا جا سکتا ہے۔

hanifahmadmahmood@hotmail.com
+447376159966

خدا حافظ! کانَ اللّٰہ مَعَکُمْ۔ نَفَّعَ اللّٰہُ بِکُمْ وَ رَفَعَ قَدْرُکُمْ

خاکسار آخر ميں الفضل انٹرنيشنل کے کارکنان کے لئے بھي دعا گو ہے کہ اللہ تعاليٰ انہيں سيدنا حضرت مصلح موعود رضي اللہ عنہ کے لگائے ہوئے اس درخت کو عمدگي سے پروان چڑھانے کي توفيق دے اور ان کا حامي و مددگار ہو۔ آمين

حنيف محمود
ايڈيٹر
روزنامہ الفضل آن لائن لندن
15؍مارچ 2023ء

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 مارچ 2023