• 12 مئی, 2025

دعا کا تحفہ

توفیق عمل اور شکر کی دُعائیں

حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ ایک دُعا مَیں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی سیکھی جسے مَیں کبھی بھی پڑھنا بھولتا نہیں جو یہ ہے:

اَللّٰھُمَّ اجْعَلنِیْ اُعظِمُ شُکرَکَ وَ اُکثِرُ ذِکرَکَ وَ اَتَّبِعُ نُصْحَکَ وَاَحْفِظُ وَصِیَّتَکَ

(مسند احمد مطبوعہ بیروت جلد 2صفحہ311)

ترجمہ:اے اللہ!مجھے ایسا بنا دے کہ تیرا بہت زیادہ شکر کر سکوں اور بہت زیادہ تجھے یاد کروں اور تیری خیر خواہی کی باتوں کی پیروی کروں اور تیرے تاکیدی حکموں کی حفاظت(اپنے عمل سے)کر سکوں۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ءصفحہ137)

(مرسلہ:عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

گھر سے نکلتے وقت کی دعا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 مارچ 2023